اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک مضبوط، بااختیار اور عوام کے حقیقی طور پر نمائندہ پارلیمانی نظام کے فروغ کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسلام کے بیان کردہ جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں۔


دنیا بھر میں آج پارلیمانی نظام کا عالمی دن منایا جارہا ہے ، اس حوالے سے صدر مملکت عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پائیدار ترقی اور بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کیلئے دنیا بھر کی پارلیمانوں پر خصوصی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام کا عالمی دن منانے کا مقصد پبلک پالیسی کی تشکیل کے دوران عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے اور ان کے احساسات کو پبلک پالیسی کا حصہ بنانے میں پارلیمان کے مرکزی کردار کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ بھی مساوات پر مبنی پائیدار مستقبل کی تعمیر اور پالیسی سازی میں عوامی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے ان اقدامات کی وجہ سے پاکستانی قوم کو درپیش انتہائی اہمیت کے موضوعات پر قانون سازی کی جاتی ہے ، پاکستان کی پارلیمنٹ ریاست کا ایک بنیادی ستون ہے اور قوم کو درپیش مسائل کے ازالے کا حتمی فورم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسلام کے بیان کردہ جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتے ہیں ، پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حقوق کی بھی ضمانت دی گئی ہے۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ اس عالمی دن پر میں پارلیمان سے درخواست کروں گا کہ وہ ملک کے مشترکہ مستقبل، پائیدار ترقی اور معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے کوئی موقع ضائع نہ کرے ، پارلیمان کو عام آدمی کو درپیش مشکلات کم کرنے پر توجہ دینے کے علاوہ خواتین، بچوں اور خصوصی افراد کے مسائل پر قانون سازی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئیں۔
صدر نے کہا کہ میں ایک مضبوط ، بااختیار اور عوام کے حقیقی طور پر نمائندہ پارلیمانی نظام کے فروغ کے لیے پاکستانی قوم کے عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتا ہوں۔

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 10 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 12 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 13 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 12 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 12 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 14 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 14 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 hours ago