جی این این سوشل

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

کراچی:سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری،پاکستان بھر میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 41 ہزار 500 روپے ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 21 ہزار 313 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 22 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 1804 ڈالر پر آ گیا ہے جبکہ ڈالر 52 پیسے سستا ہو کر 204 روپے 60  پیسےکا ہوگیا ہے۔

پاکستان

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلو چستا ن کی ترقی پاکستان کی اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

اسلام آباد :  بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی۔انہوں نے صوبہ بلوچستان سے متعلق مسائل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ترقی کے مقصد کیلئے بلوچستان کے معدنی وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانے کے لئے تمام ممکن کوششیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت تعلیم کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی اور دانش سکول کو بلوچستان تک وسعت دی جارہی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے باصلاحیت افرادی قوت کو مساوی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے صوبے میں حالیہ بارشوں کے باعث نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت بارش سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی حمایت کرتےرہے گے،امریکا

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان میتھیو ملیر نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کےلئے پاکستان کی حمایت کرنا رہے گا، طالبان افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔  طالبان یقنی بنائیں کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ 

جاری کیے گئے اعلامیے میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

میتھیو ملر نے زور دیا ہے کہ طالبان یقینی بنائیں کہ افغان سر زمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہم انسدادِ دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، امریکا اور پاکستان انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ سمیت افغانستان پر بات کرتے رہتے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال  کی  تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی: پاک فوج نے بدھ کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

 باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اعلیٰ عدالت اور وزارت دفاع کی ہدایات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کو فیض حمید کے خلاف سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ جنرل فیض حمید پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll