اسلام آباد:بابر اعوان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے حمزہ شہباز کو قائم مقام وزیر اعلیٰ کے طور پر 17 جولائی تک قبول کیا ہے۔


سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر 2 آپشنز دیے تھے، پہلا آپشن یہ ہے کہ 2 دن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کرایا جائے جبکہ دوسرے آپشن کے مطابق حمزہ شہباز ہی 17 جولائی تک وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے کو لے کر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ 2 آپشن ہیں یا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنا ہوگا یا پھر مناسب وقت میں دوبارہ الیکشن ہوگا، پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی یہ احکامات ہم جاری کریں گے، مسئلے کا قانونی حل نکالیں گے، معلوم ہے کہ ایک دن کا وقت بہت کم ہے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو عدالتیں موجود ہیں۔
سماعت میں وقفے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رائے جاننے کے لیے مشاورت کی، سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو عمران خان سے بات چیت کا احوال بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے حمزہ شہباز کو قائم مقام وزیر اعلیٰ کے طور پر 17 جولائی تک قبول کیا ہے۔
بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس قانون پر عمل کریں، پنجاب الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری قانون پر عمل کریں، عمران خان کا کہنا ہے جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پنجاب ضمنی الیکشن کی شفافیت پر خدشات ہیں تو ہم الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروانے کا کہہ دیتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پرعلیمہ خان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
- 9 hours ago

حزب اللہ کا اسرائیل سے سنئیر کمانڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
- 4 hours ago

لالی وڈ سپر سٹار ماہرہ خان کی شوہر کے ہمراہ فلم ’’ نیلو فر‘‘ کے پریمیئر میں انٹری
- 6 hours ago

پاکستان ہائی کمیشن کی کوششوں سے بھارتی جیلوں سے 3 پاکستانی شہری رہا
- 6 hours ago

راولپنڈی: امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی ہائی الرٹ
- 8 hours ago

فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم ’’نیلو فر‘‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی،رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد
- 9 hours ago

اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 7 hours ago

سہیل آفریدی صرف اڈیالہ کا مجاور بننے کیلئے وزیراعلیٰ بنا ہے، عظمیٰ بخاری
- 4 hours ago

فافن نے 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے حوالےسے رپورٹ جاری کردی
- 7 hours ago

ایبٹ آباد: تیز رفتارجیپ گہری کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 9 hours ago

سری لنکا میں سائیکلون ڈِٹواہ نے تباہی مچادی، 46 افراد جاں بحق،متعدد لاپتا
- 9 hours ago

پاکستان 27-2026 کیلئے ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا چیئرمین منتخب
- 4 hours ago






