Advertisement
پاکستان

حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار،دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا:سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصلہ دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا جبکہ حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار رہیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 1 2022، 11:06 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار،دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا:سپریم کورٹ

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے کو لے کر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت تحریک انصاف کے وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار پرویز الہٰی اور ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کی تاریخ پر اتفاق کر لیا جس پر عدالت نے فیصلہ سنایا کہ وزیر اعلیٰ کا دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا۔

قبل ازیں سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر 2 آپشنز دیے تھے، پہلا آپشن 2 دن میں وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کروانے کا تھا جبکہ دوسرے آپشن کے مطابق حمزہ شہباز ہی 17 جولائی تک وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے۔

دوران سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ 2 آپشن ہیں یا حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ تسلیم کرنا ہوگا یا پھر مناسب وقت میں دوبارہ الیکشن ہوگا، پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی یہ احکامات ہم جاری کریں گے، مسئلے کا قانونی حل نکالیں گے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو عدالتیں موجود ہیں۔

سماعت میں وقفے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ان کی رائے جاننے کے لیے مشاورت کی، سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان نے عدالت کو عمران خان سے بات چیت کا احوال بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے وہ ملکی اداروں کا احترام کرتے ہیں، عمران خان نے حمزہ شہباز کو قائم مقام وزیر اعلیٰ کے طور پر 17 جولائی تک قبول کیا ہے۔

بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ آئی جی پولیس قانون پر عمل کریں، پنجاب الیکشن کمشنر اور چیف سیکرٹری قانون پر عمل کریں، عمران خان کا کہنا ہے جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں پبلک فنڈز استعمال نہیں ہوں گے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگر پنجاب ضمنی الیکشن کی شفافیت پر خدشات ہیں تو ہم الیکشن کمیشن کو ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کروانے کا کہہ دیتے ہیں۔

Advertisement
پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت

  • 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات

  • 19 گھنٹے قبل
سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد   انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز  بن مساعد انتقال کر گئے

  • 19 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا

  • 19 گھنٹے قبل
پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ

  • ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم

  • 2 گھنٹے قبل
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل

  • 21 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی

  • ایک گھنٹہ قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement