Advertisement
پاکستان

راولپنڈی سے پریڈگراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا:عمران خان

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے 2 جولائی کو شیڈول اپنے جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ راولپنڈی سے پریڈگراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 2nd 2022, 1:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
راولپنڈی سے پریڈگراؤنڈ تک  ریلی کی قیادت کروں گا:عمران خان

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے کچلنے کے خلاف پریڈ گراؤنڈ میں کل ہمارا تاریخی جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے سیاسی عدم استحکام اور موسم گرما کے عروج پر عوام درپیش بے انتہاء لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک خود ریلی کی قیادت کروں گا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک خصوصی پیغام کے ذریعے 2 جولائی کو مہنگائی اور ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے خلاف 2 جولائی کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں جلسے اور ملک بھر میں پُرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement