Advertisement
پاکستان

لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

لاہور:صوبائی عدالت نے پنجاب اسمبلی میں خالی ہونے والی تحریک انصاف کی5 نشستوں سے متعلق تفصیلی فیصلہ کر دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 2nd 2022, 3:09 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں خواتین اور اقلیتی اراکین کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں 5 مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی فہرست پر خالی نشستوں پر ممبران پنجاب اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے اور ایڈیشنل رجسٹرار عدالتی حکم کے بارے میں الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے۔

اعلیٰ عدلیہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دیا گیا ہے جبکہ ن لیگ کی جانب سے مخصوص نشستوں پر اراکین کی نااہلی کے بعد کوٹہ دوبارہ نکالنے کی استدعا بھی مسترد کردی ہے۔

یاد رہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف حمزہ شہباز کو اعتماد کا ووٹ دینے والے 25 اراکین اسمبلی کو الیکشن کمیشن نے ڈی نوٹی فائی کردیا تھا، ڈی نوٹی فائی ہونے والے اراکین صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب 5 اراکین بھی شامل تھے۔

یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا تھا کہ مخصوص نشستوں پر ضمنی انتخاب کے بعد نئے امیدواروں کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جس پرتحریک انصاف اور ق لیگ نے الیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

Advertisement