جی این این سوشل

پاکستان

سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم افراد سینئر صحافی وتجزیہ کار ایاز امیر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کا موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہو گئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد کا حملہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل سے منسلک سینئر صحافی و تجزیہ کار ایاز امیر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس سے وہ زخمی ہوگئے جبکہ حملہ آور ان کا موبائل فون اور پرس بھی چھین کر لے گئے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ میں واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں، صحافیوں اور حزب اختلاف کے سیاستدانوں کےساتھ روا رکھے جانے والے تشدد اور جعلی پرچوں کےساتھ پاکستان فسطائیت کی بدترین دلدل میں اتر رہاہے، جب ریاست اخلاقی بالادستی کھو دیتی ہےتو تشدد پر اتر آتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ سینئر صحافی اور کالم نگار جناب ایاز امیر صاحب پر ہونے والا حملہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ذمہ داران کا پتا چلانے کے لیے تمام قانونی راستے اپنائے جائیں گے۔

واقعے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سینئر صحافی پر تشدد کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

علاقائی

پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے تربیتی سیشن کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس سے متعلق بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے تربیتی سیشن کا آغاز

پنجاب میں پہلی ایئر ایمبولینس سروس کی تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرایمبولینس سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیا کہ پہلی ایئر ایمبولینس سروس کی تربیتی مشق کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ دور دراز کے علاقوں میں حادثے کی صورت میں ایئر ایمبولینس سروس استعمال ہو گی۔ پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو مزید برھایا جائے گا۔

انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، تمام تر وسائل کو صوبے کی عوام پر خرچ کریں گے۔ ایمرجنسی کی صورت میں دیگر سہولیات کے ساتھ ایئر ایمبولینس سروس کا بھی اضافہ ہوا ہے اور مزید سہولیات کا بھی اضافہ ہوگا۔ ایئر ایمبولینس سروس کو دیگر صوبوں میں مدد کیلئے فراہم کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بائیڈن کی غزہ پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں،امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں، خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بائیڈن کی غزہ پالیسی پر احتجاجاً امریکی محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان مستعفی

امریکی محکمہ خارجہ کی عربی زبان کی ترجمان نے غزہ کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کی پالیسی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہالا نے اپنے سوشل میڈیا (لنکڈ اِن ) پیج پر لکھا کہ امریکہ کی غزہ پالیسی کی مخالفت میں 18 سال کی ممتاز خدمات کے بعد استعفیٰ دیا، اسلحہ نہیں ڈپلومیسی اختیار کریں اور امن اور اتحاد کے لیے طاقت بنیں۔ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر ہالا رہررِٹ کے بائیو پیج کے مطابق وہ سفارتکاری اور مواصلات اور باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے رکاوٹوں کو توڑنے کے بارے میں پرجوش ہے۔

ہالا امریکی سفارت کاروں کے اس سلسلے میں تازہ ترین ہیں جو غزہ پر بمباری جاری رکھنے پر اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر تنقید کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ 

خاتون ترجمان ہالا رہررِٹ ’’دبئی ریجنل میڈیا ہب‘‘ کی ڈپٹی ڈائریکٹر بھی تھیں اور 2006 میں فارن سروس میں بطور پولیٹیکل آفیسر شامل ہوئی تھیں۔

یاد رہے اسرائیلی فوجی مہم 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔ حماس نے سات اکتوبر کو اس حملے میں 1200 کے قریب اسرائیلیوں کو ہلاک کیا تھا۔ اسی دن سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بمباری شروع کررکھی ہے۔ صہیونی فوج کی جارحیت کو 202 دن گزر چکے ہیں۔ ان 202 دنوں میں اسرائیلی فوج نے تاریخ کی ہولناک بربریت میں اب تک 34305 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔ مزید 2000 سے زیادہ شہدا اس کے علاوہ ہیں جن کی لاشیں تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے ہیں۔

قبل ازیں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے بیورو آف پولیٹیکل ملٹری افیئرز کے ڈائریکٹر جوش پال اکتوبر میں مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے موجودہ غزہ جنگ کے تناظر میں اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کے بائیڈن انتظامیہ کے فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کے سینئر کمانڈز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں شہید ہونے والے 8 کسٹم اہلکاروں کی بے لوث قربانیوں کے اعتراف اور اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج کے سینئر کمانڈروں نے شہداء کے آبائی شہروں میں جاکر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ کی غیر متزلزل حمایت کے عہد کی روشنی میں پاک فوج کے سینئر کمانڈرز نے شہدا ء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔
شہداء کے اہل خانہ نے حمایت اور احترام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں اور ان کی عزت و تکریم ہر پاکستانی پر لازم ہے۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ آج ہم جس امن اور آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہ ان بہادر بیٹوں کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہے۔ ہم بحیثیت قوم شہدا کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll