Advertisement

بھارتی پنجاب میں حکومت کا 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

چندی گڑھ:بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت کی جانب سے لوگوں کو 300 یونٹ تک فری بجلی مہیا کی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 2nd 2022, 5:26 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی پنجاب میں حکومت کا 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے 300 یونٹ تک فری بجلی مہیا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت ریاست کے لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے پہلے آنے والی حکومتیں بھی وعدے کرتی تھیں مگر وہ وعدے کبھی پورے نہ ہوئے، عام آدمی پارٹی نے عوام سے کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا، پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں میں اب بڑا ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان کا مزید کہنا تھا کہ وہ حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی لائیں گے اور ٹیکس نیٹ کو بھی بڑھائیں گے۔

Advertisement
Advertisement