Advertisement

بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی لائیں گے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 2 2022، 3:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی پنجاب میں 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان

بھارتی پنجاب کی حکومت نے عوام کو 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب بھگونت مان نے کہا کہ ان کی حکومت ریاست کے لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے، اب لوگوں کو تین سو یونٹ تک فری بجلی مہیا کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتیں وعدہ کرتی مگر ان کے دور حکومت کے پانچ سال گزر جاتے مگر وہ وعدہ پورا نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی پارٹی نے انتخابات کے دوران عوام سے کیا گیا وعدہ آج پورا کر دیا، پنجاب کی عوام کو بجلی کے بلوں میں اب بڑا ریلیف ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی لائیں گے اور ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے۔

Advertisement