جی این این سوشل

دنیا

400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی "تھری ڈی پرنٹڈ " کار متعارف

امریکی کمپنی نے چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تھری ڈی پرنٹڈ کار متعارف کرا دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی "تھری ڈی پرنٹڈ "  کار متعارف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زنگر 21 سی نامی گاڑی کو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرکے بنایا گیا ہے، ہائبرڈ سُپر کار چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے۔

امریکی کمپنی کے مطابق آئندہ سال دنیا بھر میں جانے کا ارادہ ہے تاکہ پرانے ریکارڈ توڑیں اور نئے بنائیں،تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی کو اسٹریٹ کار کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ گاڑی مستقبل کی ایک جھلک ہے جسے اگست میں لانچ کیا جائے گا۔

پاکستان

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری کل بروز (جمعرات) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشترکہ اجلاس سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھپن (تین) کے تحت عام انتخابات کے بعد پارلیمانی سال کے آغاز پر صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کا یہ ریکارڈ ساتواں خطاب ہو گا۔

یاد رہے کہ ایوان صدر میں 2008 سے2013  تک اپنی پانچ سالہ مدت صدارت میں انہوں نے چھ مرتبہ پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاری منصوبوں میں کسی قسم کی تاخیر قابل قبول نہیں، وزیر اعلی پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا نے کہا کہ سڑکوں اور اسپتالوں کی تعمیر و بحالی میں کسی قسم کی کوئی تاخیر قابل قبول نہیں ہے ۔

 وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے بدھ کے روز پنجاب بھر میں سڑکوں، بنیادی صحت یونٹس (BHUs) اور رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) کی بحالی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ میں خود جا کر ان منصوبوں کا جائزہ لوں گی۔


وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور رنگ روڈ SL-3 کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر SL-4 کی تعمیر کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔


اجلاس میں دیپالپور لیہ میگا روڈ کے علاوہ دیگر سڑکوں کی تعمیر کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ لاہور ایکسپریس وے پر 100,000 درختوں سمیت سڑکوں کے اطراف درخت لگانے کی ہدایت کی۔


 وزیر اعلیٰ مریم نواز  کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب خوشحال (سڑکوں کی بحالی...پنجاب خوشحال) پروگرام" کے تحت پنجاب بھر میں 590 آرٹیریل اور کنیکٹر سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ 

مریدکے نارووال، پینسرہ شورکوٹ، جھنگڑہ احمد پور شرقیہ، چونڈہ سبز پیر اور ظفر وال سڑکوں پر تعمیراتی کام زوروں پر ہے۔ بتایا گیا کہ بہاولپور تا جھنگڑا ایسٹ پنجاب کا خوبصورت ترین ایکسپریس وے ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان وہاڑی ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے مئی میں سرمایہ کار کانفرنس منعقد کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی  کہ پھول نگر، مانگا، شامکے بھٹیاں اور فیروز والا میں مراکز صحت کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ باقی پر کام زور و شور سے جاری ہے۔ انہوں نے صحت کے مراکز کی اپ گریڈیشن کا کام  جلد سے جلد  مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال  کی  تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی: پاک فوج نے بدھ کو آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید (ر) کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

 باخبر ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اعلیٰ عدالت اور وزارت دفاع کی ہدایات کے بعد تشکیل دی گئی تھی۔


تفصیلات کے مطابق جنرل فیض حمید (ریٹائرڈ) کے خلاف الزامات کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے پر ایک جامع رپورٹ مرتب کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کو فیض حمید کے خلاف سفارشات پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔


یاد رہے کہ جنرل فیض حمید پر الزام تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اپنا اختیار استعمال کیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll