کھیل
اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر
لاہور: اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر کر دیے گئے ۔

جی این این کے مطابق اجمل خان لودھی ، خواجہ جنید کی جگہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خط پر پی او اے نے کامن ویلیتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کردیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
پاکستان
ملک میں کورونا کے وار جاری ، 352 کیسز رپورٹ
اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی فرد کا انتقال نہیں ہوا جبکہ 352کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
ملک میں گزشتہ24گھنٹوں میں کورونا کے13ہزار325کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 2.64 فیصد رہی جبکہ کورونا کے153مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
COVID-19 Statistics 10 August 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 10, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,325
Positive Cases: 352
Positivity %: 2.64%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 153
پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں گزشتہ چند ماہ میں کووڈ کیسز کی شرح انتہائی کم رہی، جس کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران لگائی گئی تمام پابندیاں بھی ہٹا دی گئی تھیں۔
ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
پاکستان میں ایک ماہ پہلے کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 79 تھی اور اس دوران کوئی اموات بھی رپورٹ نہیں ہوئی تھیں۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔
جرم
شکارپور: دو گروپو ں میں فائرنگ ، 2 افراد قتل ،3زخمی
شکارپور : تحصیل خانپور میں جتوئی قبیلے کے دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد قتل جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ۔

جی این این کے مطابق واقعہ خانپور تحصیل کے ناپر کوٹ کچے کے علاقے میں پیش آیا ، جہاں دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی دو افراد کی جان لے گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت یاسین جتوئی اور سلطان جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جتوئی قبیلے کے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکھر ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔
پاکستان
تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن کے شیڈول کو فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے

جسٹس عامرفاروق نے استفسار کیا کہ انتخابی شیڈول معطل کرنے کی قانونی وجہ کیا ہے؟۔
جسٹس عامر فاروق نے تحریک انصاف کی 9 حلقوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کرنے کی درخواست پرسماعت کی،پی ٹی آئی وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری استدعا ہے کہ الیکشن شیڈول معطل کیا جائے۔
جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ آپ ایک الیکشن روکنے کی استدعا کر رہے ہیں کوئی قانونی جواز بتائیں؟ فیصل چوہدری نے موقف اپنایا کہ استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے۔
جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ 123 حلقوں میں بھی الیکشن ہوجائے گا پہلے یہ تو ہونے دیں،آپ الیکشن لڑیں،فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم تو الیکشن لڑنے کیلئے تیار ہیں، 123 حلقوں میں الیکشن کرائیں،عدالت نے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
-
جرم ایک دن پہلے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
-
پاکستان 2 دن پہلے
ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارک باد: عمران خان
-
پاکستان ایک دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
-
پاکستان 2 دن پہلے
13 اگست کو کارکن فیض آباد پہنچیں: TLP