جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ کا فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ کا  فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں، ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔

ایوانِ  وزیر اعلیٰ لاہور  میں ملک محمداحمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ  نے عمران خان کو چیلنج کیا کہ فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کو وطن واپس لائیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا، عمران خان فرح گوگی کو  واپس کیوں نہیں لاتے؟ ہم فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کیا باجوہ صاحب نے کہا تھاکہ کرپشن کرو؟ بشریٰ بی بی، فرح گوگی اور احسن جمیل ٹرائیکا کے سربراہ عمران خان ہیں۔

سابق خاتون اوّل کی جانب سے مخالفین کو غدار قرار دینے کی ہدایت سے متعلق مبینہ آڈیو ٹیپ پر رد عمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر ملک احمد خان نے کہا کہ آڈیو ٹیپ سے بیرونی سازش کی حقیقت سامنے آگئی ہے، غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے والی بشریٰ بی بی ماسٹر مائنڈ ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ’توشہ خان‘ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت ختم ہونے پر جنرل باجوہ سے شکوہ کررہے ہیں، وہ ادارے کے سربراہ کو غیر آئینی اقدامات نہ کرنے پر الزام دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی حکومت جاتی دیکھ کر اپنے خلاف سازش کا بیانیہ گڑھا، عمران خان کی اہلیہ نے علیم خان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو غدار کہنے کی مہم چلوائی، ان کی جانب سے بیرونی سازش کا نام لے کر اندرونی سازش کی گئی۔

ملک احمد خان نے کہا کہ ’مسٹر توشہ خان‘ کے خلاف الزامات کی فہرست بہت لمبی ہے، پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کیا گیا، اربوں روپے بزدار اور گوگی کے ذریعے بشریٰ بی بی تک پہنچائے گئے، کیا یہ کرپشن عمران خان کی مرضی کے بغیر ہوسکتی تھی؟

خیال رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹتے ہی فرح گوگی دبئی روانہ ہوگئی تھیں جن کے حوالے سے کرپشن کے متعدد اسکینڈلز سامنے آچکے ہیں۔

علاقائی

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے

ایس ایم پیٹرک ایک ہفتے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن  ایس ایم پیٹرک  انتقال کرگئے

بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن ایس ایم پیٹرک انتقال کرگئے۔

 آنجہانی ایس ایم پیٹرک ایک ہفتے سے علیل اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے۔ ایس ایم پیٹرک کا تعلق مسلم لیگ ن سے تھا اور طویل عرصے سے اس جماعت کے ساتھ وابستہ تھے۔ 2024 کے الیکشن میں پہلی مرتبہ رکن بلوچستان اسمبلی بنے تھے۔ 

ایس ایم پیٹرک کی تدفین کوئٹہ کے گورا قبرستان میں کی جائے گی ۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے پیٹرک سینٹ مسیح کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرک سینٹ مسیح مخلص سیاسی و سماجی رہنماء تھے۔ غم کی اس گھڑی میں پسماندگان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

احمد خیل، اچینی بالا، گلشن آباد، اضاخیل اور برکائی جان کور میں چار جنرل اور دو خواتین نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پشاور کی چار ویلج کونسلز میں پولنگ ہو رہی ہے۔ احمد خیل، اچینی بالا، گلشن آباد، اضاخیل اور برکائی جان کور میں چار جنرل اور دو خواتین نشستوں پر الیکشن ہو رہے ہیں۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی خدمات کے لیے 800 اہلکار تعینات ہیں، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز پر لیڈی کانسٹیبلز بھی تعینات ہیں جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریزرو پولیس کو بھی الرٹ کیا گیا ہے۔

بڈھ اور متنی سمیت دیگر علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 11 ارکان سے رابطہ منقطع

جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی ہیں، پارٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 11 ارکان سے رابطہ منقطع

آئینی ترامیم سے قبل پی ٹی آئی کا اپنے 11 ارکان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جن ارکان سے رابطہ نہیں ہو رہا ان میں 2 سینیٹرز اور 9 ارکان قومی اسمبلی ہیں۔

اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی قیادت کو کوشش کے باوجود رابطے میں کامیابی نہ مل سکی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا۔ اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا۔

بیرسٹر گوہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر فیصل سلیم اور زرقا تیمور شاہد حکومت کو پیارے ہوگئے ہیں اور شاید دونوں ہمارے ووٹ ڈالیں گے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کو ایسے اٹھانا ہے تو یہ جمہوریت نہیں ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll