Advertisement

ایران میں ریت کا طوفان، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

تہران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک شہر کے کچھ حصوں میں دھول کے بادلوں کی لہریں پھیلنے کا امکان ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 5 2022، 4:00 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ایران میں ریت کا طوفان، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند

ایران کے کئی شہروں میں ریت کا زبردست طوفان آنے سے کئی دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی دارالحکومت تہران سمیت  کئی شہروں کو ریت کے طوفان کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی نے شہر میں گردوغبار پھیلنے کی وجہ سے تمام انتظامی دفاتر اورسرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا۔

80 لاکھ سے زائد کی آبادی والے شہر تہران میں ہر طرف دھول ہی دھول ہونے کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی محدود ہے، اگرچہ یہ خطہ ہمیشہ ریت کے طوفانوں سے متاثررہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں دھول کے بادل عام اور شدید ہو گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے زیادہ شدت اختیار کر رہے ہیں۔

 حکام نے اس پورے خطے کے مکینوں کو ہوا کے ناقص معیار کے خلاف خبردار کیا ہے۔ وسط اپریل سے اب تک یہ تہران اور اس کے نواحی علاقوں میں آنے والا اپنی نوعیت کا چوتھا طوفان ہے۔

تہران کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک شہر کے کچھ حصوں میں دھول کے بادلوں کی لہریں پھیلنے کا امکان ہے۔

Advertisement
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 12 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 11 گھنٹے قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 14 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 11 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • ایک دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
Advertisement