Advertisement
پاکستان

فواد چوہدری کا احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ

رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 9th 2022, 6:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
فواد چوہدری کا احسن اقبال کو برقع پہن کر عوام میں جانے کا مشورہ

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں احسن اقبال برگر کی دکان میں کھڑے ہیں اور وہیں ایک حکومت مخالف فیملی نے انہیں دیکھ کر ”چور چور“ کے نعرے لگا دیے۔

اس پر وفاقی وزیر نے ردعمل دیا کہ آج ایک فیملی سے مڈبھیڑ ہوئی جو بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر مکالمہ کے بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔

فواد چوہدری نے ان کے بیان پر کہا کہ جناب ویڈیو میں تو صرف آپ کی بے عزتی نظر آئی ہے، آپ جھوٹ بولنا بند کریں اور لوگوں میں برقع پہن کر جایا کریں۔

Advertisement
Advertisement