Advertisement
پاکستان

پارلیمنٹ حملہ کیس : عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

اسلام آباد: حکومت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jul 14th 2022, 8:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پارلیمنٹ حملہ کیس : عمران خان کی بریت کا فیصلہ چیلنج

تفصیلات کے مطابق وفاق نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سنائے گئے عمران خان کی بریت کے فیصلے کےخلاف اپیل دائر کی ہے۔

وفاق کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بریت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

وفاق نے اپیل میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ خلافِ قانون ہے، ٹرائل کورٹ نے جلدبازی میں فیصلہ کیا، اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔وفاق کی جانب سے اپیل میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ارتکابِ جرم کے کافی دستاویزی اور ویڈیو شواہد ریکارڈ میں موجود ہیں۔

ایڈووکیٹ جنرل کا اپیل میں کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے عینی شاہدین کے بیانات کو نظر انداز کر کے عمران خان کو بری کیا اور پبلک پراسیکیوٹرز نے خلافِ قانون عمران خان کی بریت کی حمایت کی۔

خیال رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 29 اکتوبر 2020ء کو عمران خان کی بریت کا فیصلہ سنایا تھا۔

Advertisement
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 18 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 3 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
Advertisement