لاہور : صوبائی دارالحکومت لاہور میں کالے بادلوں کا راج ، صبح سویرے شہر کے متعدد علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔


لاہور شہر اور گردونواح میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کے سبب جل تھل ایک ہوگیا ، لاہورکے علاقے کینال روڈ ، گلبرگ، مال روڈ ، وارث روڈ ، مزنگ ، اچھرہ ، کلمہ چوک ، لبرٹی مارکیٹ ، شادمان کے علاقے میں بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں اگلے 24 گھنٹوں کے بعد بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا ۔
ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایات پر واسا کو الرٹ کردیا گیا ، نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپس فعال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام ایمرجنسی کیپمس پر واسا سٹاف یونیفارم میں ڈیوٹی سرانجام دیتا نظر آئئے ۔
ایم ڈی واسا کاکہنا ہے کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشن کو مکمل استعداد پر چلایا جا رہا ہے جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں جنریٹرز کو اسٹینڈ بائے رکھا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق مون سون کنٹرول روم لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کے لیے 24/7 گھنٹے فعال ہے۔ تمام انڈرپاسز پر پانی کے بروقت نکاس کے لیے پمپس آپریشنل ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں آج رات بادل جم کر برسنے کا امکان ہے، سلسلہ 18 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان کےبیشتراضلاع میں تیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ سبی، بولان، ڈیرہ بگٹی،نصرآباد،جھل مگسی، خضدار، قلات، لسبیلہ ،ژوب ، بارکھان،مکران، تربت، پنجگور،اوران اورگوادر میں تیزاورگرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago





