رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جو کہا اس پر عمل نہیں کیا جبکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نتائج چوری کرنے کی کوشش کی تو ردعمل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ ہوا کا رخ بدل چکا ہے اور ن لیگ کی کشتی ڈوب رہی ہے۔


لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ آنے کے بعد ن لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی۔
مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کا ویژن اور انتھک محنت رنگ لائے گی جبکہ عمران خان کی قیادت میں ملک موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جرات سے نااہل حکمرانوں کو للکار کر غریب عوام کی آواز بلند کی ہے۔ آج ظالموں اور متکبروں کا تختہ الٹ جائے گا اور پنجاب کے عوام لوٹوں اور ان کے خریداروں کو نشان عبرت بنا دیں گے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام پر پیٹرول اور گیس کے بم گرانے والی حکومت سے عوام حساب لیں گے اور ووٹ کی طاقت سے پنجاب کی غیر قانونی حکومت کا خاتمہ کر دیں گے۔ عوام کا فیصلہ آنے کی دیر ہے اور ن لیگ پنجاب میں قصہ پارینہ بن جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پارسائی کے دعوے تو بہت کیے ہیں لیکن آج اس کاامتحان ہے۔ تمام ملکی اور غیر ملکی سروے پی ٹی آئی کی کامیابی کی پیشگوئی کر چکے ہیں اور ہمارے کارکن نتائج ملنے تک پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پہرہ دیں گے۔
رہنما مسلم لیگ ق نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں جو کہا اس پر عمل نہیں کیا جبکہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے نتائج چوری کرنے کی کوشش کی تو ردعمل کے خود ذمہ دار ہوں گے۔ ہوا کا رخ بدل چکا ہے اور ن لیگ کی کشتی ڈوب رہی ہے۔

پاکستانی ہیکرزنے آپریشن سالارکے تحت کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک کر لی
- 8 گھنٹے قبل

بھارتی فوج کی ایل او سی لیپہ ویلی میں شدید گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی
- 4 گھنٹے قبل

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے فواد خان کی فلم ’عبیر گلال‘ کی ریلیز روک دی
- 4 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی،پی ایس ایل کے بقیہ میچز غیر معینہ مدت تک ملتوی
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیونے صوبہ بھر میں سول ڈیفنس کی تربیت کا آغاز کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات،پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

بھارت نے پہلگام واقعےکے فوری بعد الزام پاکستان پرلگایا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

عالمی مالیاتی ادارے کاپاکستان کو ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری کرنیکا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے،فضائی جھڑپ عالمی افواج کیلئے کیس اسٹڈی بن گئی، برطانوی میڈیا
- 9 گھنٹے قبل

فیک اور من گھڑت خبروں پر اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کا پول کھول دیا
- 4 گھنٹے قبل

بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر ڈرون حملےکیے جسے ناکام بنادیاگیا،آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
- 6 گھنٹے قبل