Advertisement

گال ٹیسٹ : پاکستان کی تاریخی فتح ، سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

گال : گال ٹیسٹ میں پاکستان، سری لنکا کے خلاف تاریخی فتح ، شاہینوں نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jul 20th 2022, 7:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گال ٹیسٹ : پاکستان کی تاریخی فتح ،  سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز  کے کھیل میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرلی ، عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز کی بدولت شاہینوں نے 342رنز کا ہدف 6وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ 

پاکستان نے گال ٹیسٹ میں  اپنی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا بڑا ٹوٹل حاصل کیا بلکہ گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑا ہدف مکمل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔

پاکستانی اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اور نصف سینچری بنائی جبکہ 6 وکٹوں کے نقصان پر پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں 325 سے زائد رنز بنا چکا تھا۔

امام الحق 3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ اظہر علی 6 رنز پر واپس پویلیئن لوٹ گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سینچری بنائی اور 55 رنز بنا کر جےسوریا کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔  محمد رضوان نے 40 رنز بنائے اور آغا سلمان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ حسن علی صرف 4 گیندیں ہی کھیل سکے اور 5 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پربت جے سوریا نے 4 جبکہ رمیش مینڈس نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

سری لنکا کی دوسری اننگز

خیال رہے کہ سری لنکا نے مہمان ٹیم پاکستان کو جیت کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا ہے ، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 4 رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگزمیں 337 رنز ہی بنا سکی۔

میزبان ٹیم نے تیسرے دن کے اختتام پر 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے تھے جبکہ چوتھے روز محض 8 رنز کا اضافہ کر سکی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔ اوشادہ فرنینڈو اور کوشال مینڈس نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، جنہوں نے بالترتیب 64 اور 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے محمد نواز نے 5، یاسر شاہ نے 3 جبکہ حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں222رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی،  سری لنکا کی طرف سے دنیش چندی مل سب سے نمایاں کھلاڑی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی پہلی اننگز

سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں جہاں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی وہیں ایک مرتبہ  پھر کپتان بابر اعظم نے ایک یادگار اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے نقصان سے بچا لیا ۔ قومی ٹیم 218 رنز بنا کر پویلین لوٹی، اس اننگز میں بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 7 ویں سنچری بھی بنائی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 19، یاسر شاہ 18 اور حسن علی 17 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سری لنکا کی جانب سے پربتھ جے سوریا نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ مہیش ٹھیکشانا اور رمیش مینڈس نے 2، 2 جبکہ کاسن راجیتھا  نے  ایک وکٹ  حاصل کی ۔ 

Advertisement
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 4 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی

  • 15 گھنٹے قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس

  • 15 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی

  • 15 گھنٹے قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 2 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا

  • 15 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 2 دن قبل
امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی

  • 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 2 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا

  • 16 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 2 دن قبل
Advertisement