پنجاب میں یکم اپریل سے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ، ریسٹورنٹس اورپارکس بند
لاہور : حکومت پنجاب نے کورونا مثبت کیسز کے 12 فیصد سے زائد شرح والے اضلاع میں موثر لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے اِن ڈور اورآؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر پابندی عائد جبکہ ریسٹورنٹس اور پارکس بھی مکمل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت انسداد کورونا کابینہ کمیٹی کااجلاس ہوا ، جس میں کوروناوائرس کی شدت کے پیش نظر سخت اقدامات کی توثیق کی گئی ۔اجلاس میں این سی او سی کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کے لائحہ عمل کی منظوری دی گئی ۔ اجلاس کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی ٰ پنجاب نے بتایا کہ ہم کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کورونا کمیٹی میں اہم فیصلے لیے گئے ہیں ، یکم اپریل سے وہ اضلاع جہاں کورونا کی شرح 12 فیصد سے زیادہ ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ لاک ڈاؤن 11 اپریل تک جاری رہے گا ۔
انہوں نے کہا کہ اس کے تحت اِن ڈور اورآؤٹ ڈور شادیوں کی تقریبات پر یکم اپریل سے پابندی عائدکردی گئی ہے ۔ پارکوں میں بھی مکمل پابندی عائد ،ریسٹورنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی ۔ سوشل،سپورٹس تقریبات پر پابندی ہو گی۔ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی اختیار کی جائے گی جس کے تحت ماسک پر سختی سے پابندی ہوگی ۔ ماس پبلک ٹرانسپورٹ، میٹرو اور اورنج لائن ٹرین بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نجی ٹرانسپورٹ میں ماسک کیساتھ محدود افراد کو اجازت دی جارہی ہیں۔
وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہاکہ ہم معاشی سرگرمیوں میں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگا رہے ہیں ، ہم صنعتیں بند کرنے کے حق میں نہیں لیکن ہمیں عوام کو تعاون چاہیے ، دکانوں کا وقت 6 بجے تک ہو گا، ہفتےمیں 2 دن دکانیں بند رہیں گی ۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے باعث حکام نے ایک مرتبہ پھر سخت پابندیوں کا انتباہ دیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید41 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار256ہوگئی ہےجبکہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 46ہزار 663ہے، اب تک کورونا کے 6 لاکھ 59ہزار 116کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 hours ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 5 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 4 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 8 hours ago







