Advertisement
پاکستان

سپریم کورٹ : سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی ایم کیو ایم کی استدعا مسترد 

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایم کیو ایم کی سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنےکی استدعا مسترد کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جولائی 26 2022، 3:26 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سپریم کورٹ : سندھ میں بلدیاتی انتخابات روکنے کی ایم کیو ایم کی استدعا مسترد 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت  کی۔

 سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے کہا کہ اس معاملے پر وفاقی حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیاجائے، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت چاہے تو جواب جمع کرا دے۔

عدالت نے سندھ حکومت سے تحریری جواب طلب کیا جس پر ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی  کہ سندھ حکومت کو تحریری جواب جمع کرانےکیلئے 2 ہفتوں کا وقت دیا جائے۔

عدالت نے سندھ حکومت کو 2 ہفتوں کی مہلت دینے سے انکار کردیا اور 4 اگست تک جواب جمع کرانےکا حکم دیا۔ 

خیال رہے کہ  20 جولائی کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیخلاف سپریم کورٹ میں حکم امتناع کی درخواست دائر  کی تھی ۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے جون میں بڑی سیاسی جماعتوں بشمول ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی تھی۔

Advertisement