ٹوکیو: جاپان میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے، دارلحکومت ٹوکیو میں پہلے کیس کی تشخیص ہوئی ہے ۔


بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منکی پاکس سے متاثرہ زیرعلاج 23 سالہ شخص یورپ سے واپس آیا ہے ۔
وزارت صحت کی میڈیا بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ شہری کو بخار، سر درد اور تھکاوٹ کی شکایت تھی، لیکن اس کی حالت بہتر ہے اور کوئی خطرہ نہیں تاہم اسے قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹوکیو کا رہائشی مریض، گزشتہ ماہ کے آخر میں یورپ گیا تھا اور اس کا رابطہ ایک ایسے شخص سے ہوا تھا جس کا منکی پاکس مثبت آیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت نے منکی پاکس کی تیزی سے پھیلتی وباء کو عالمی صحت میں ہنگامی صورتحال قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ اب تک دنیا بھر کے 75 سے زائد ممالک میں 16 ہزار 6 سو سے زیادہ منکی پاکس کیسز اور افریقی ممالک میں 5 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے ۔ منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں، اس کے علامات میں بخار، سردرد اور جسم میں تھکاوٹ ہونا شامل ہیں ۔
منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- an hour ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 20 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 21 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 6 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- an hour ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago





