وزیراعظم کی شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا وزیر اعظم بننے پر مبارکباد
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے شیخ احمد نواف الاحمد الجابر الصباح کو کویت کا نیا وزیر اعظم مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی بنیاد مشترکہ اقدار اور مشترکہ مفادات میں ہے ۔
I congratulate His Highness Sheikh Ahmad Nawaf Al Ahmad Al-Jaber Al-Sabah on his appointment as Prime Minister of Kuwait. I look forward to working closely with him to further strengthen Pakistan-Kuwait fraternal relations, rooted deep in shared values & commonality of interests.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 26, 2022
واضح رہے کہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کووزیراعظم مقرر کیا ہے ۔ مارچ 2022 کے دوران امیر کویت نے لیفٹننٹ جنرل (ر) شیخ احمد نواف الاحمد الصباح کو وزیراعظم کا نائب اول اور وزیر داخلہ تعینات کیا تھا۔
یاد رہے کہ شیخ احمد نواف الاحمد الصباح 1956 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ مختلف عسکری عہدوں پر رہے، وزارت داخلہ سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر پہنچ کر ریٹائر ڈہوئے۔
وہ 9 مارچ 2022 سے وزیراعظم کے نائب اول کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل نیشنل گارڈز کےنائب سربراہ رہے۔ وہ امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے سب سے بڑے بیٹے ہیں۔
شیخ احمد، العربی کلب کی جنرل اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔ وہ کلب کے زریں عہد میں فٹبال کے ڈائریکٹر تھے۔ علاوہ ازیں انٹرپول کے صدر رہ چکے ہیں اور کویتی پولیس آرگنائزیشن کی سربراہی بھی کرچکے ہیں۔

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 5 گھنٹے قبل
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 9 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 5 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 7 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 8 گھنٹے قبل

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 9 گھنٹے قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 5 گھنٹے قبل