- Home
- News
حلف اٹھانے سے پہلے پرویزالٰہی کا عمران خان کو ٹیلی فون
اسلام آباد:نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں چودھری پرویز الہٰی نے عمران خان کو ساڑھے11 بجے حلف لینے سے متعلق آگاہ کیا جبکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو مبارک باد دی۔
دوسری جانب مونس الہٰی نے بھی کمرہ عدالت سے نکلتے ہی چودھری پرویز الہٰی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر مبارک باد پیش کی۔
علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مونس الٰہی نے ملاقات بھی کی جس میں عمران خان نے مشکل وقت میں مونس الہٰی کے دو ٹوک موقف کے ساتھ کھڑے رہنے کے اقدام کو سراہا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ سے آج رات ساڑھے 11 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے، اگر گورنر حلف نہیں لے سکتے تو صدر پاکستان پرویز الٰہی سے حلف لیں گے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے
- 2 گھنٹے قبل
عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 45 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- 2 گھنٹے قبل
بابائے قوم کا 148 ویں یوم پیدائش ، مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب
- 2 گھنٹے قبل
شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل
صدرمملکت اور وزیراعظم کا قائداعظم کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت
- 2 گھنٹے قبل
بابائے قوم کے یوم پیدائش پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کا خراج عقیدت
- ایک گھنٹہ قبل