لاہور:سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس میں عدالتی فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہار نہیں بلکہ جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔


سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹ پر جاری پیغام میں حمزہ شہباز نے کہا کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں، میری سیاست عہدوں کے لیے نہیں خدمت کے لیے تھی، یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔
اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ''پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام۔''
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب کابینہ تحلیل کر دی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب ہوں گے جبکہ گورنر پنجاب کو نئے وزیر اعلیٰ سے آج رات ساڑھے 11 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا گیا ہے، گورنر حلف نہ لے سکیں تو اس صورت میں صدر مملکت حلف لیں گے۔

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 6 hours ago

فنانس ایکٹ 2015 شق 7 آئین پاکستان سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار
- 10 hours ago

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 9 hours ago

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 7 hours ago

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 9 hours ago

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 6 hours ago

پاکستان کانگو تنازعے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتا ہے ، پاکستانی سفیر
- 10 hours ago

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 5 hours ago

واٹس ایپ نے انڈیا میں ایک ماہ میں 84 لاکھ سے زائد واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کردیے
- 10 hours ago

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 6 hours ago

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کاعزم
- 10 hours ago
ایک دن کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 hours ago