لاہور : چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں اسپیکر پنجاب اسمبلی کے عہدے کے لیے جوڑ توڑ کا آغازہوگیا ۔


ذرائع کے مطابق ا سپیکر پنجاب اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں کے نام سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی اسپیکر شپ کے لیے میدان میں اترے ہیں جبکہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی سپیکر کے منصب کے لیے متحرک ہیں۔
پارٹی رہنما سبطین خان اور میاں محمود الرشید بھی سپیکر شپ کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ میاں اسلم اقبال کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کے لیے امیدوار وں کی لابنگ جاری ہے ، اس کے علاوہ ڈپٹی سپیکر کے لیے واثق قیوم اور ملک تیمور کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام کی حتمی منظوری پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان دیں گے۔
اسپیکر کا عہدہ پرویز الہی کے وزیر اعلی بن جانے سے خالی ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق دوست مزاری کے خلاف جلد عدم اعتماد تحریک پر کارروائی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی رولنگ کالعدم قرار دیدی تھی جبکہ پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ قرار دیا تھا۔

معاشی استحکام ہونے سے ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہ
- 12 منٹ قبل
چیمپئینز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے
- ایک گھنٹہ قبل

راکھی ساونت کا پاک بھارت ٹاکرے میں بھارت کے جیتنے پر ڈانس کرنے کا وعدہ
- 13 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی : پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہو گا
- 15 گھنٹے قبل

نیتن یاہو نے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 6 سو سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی روک دی
- 21 منٹ قبل

وزیر اعلی پنجاب نے گرین کریڈٹ پروگرام کا آغاز کردیا
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا بھارت سے جیتنا لازمی ہے، علی امین گنڈا پور
- 13 گھنٹے قبل

خیرات سے ہسپتال چل سکتے ہیں حکومت نہیں ، وزیر خزانہ
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی بولڈ اداکارہ پونم پانڈے کیساتھ مداح کی بدتمیزی ، ویڈیووائرل
- 16 گھنٹے قبل

پاک بھارت میچ:گورنر سندھ کا جیت پر قومی ٹیم کیلئے ایک کروڑ کے انعام کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز بن گیا
- 16 منٹ قبل

لبنان میں حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ، بیروت کی تمام ٹکٹس فروخت
- 13 گھنٹے قبل