تہران : ایران میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث 69 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے جبکہ 45 لاپتہ ہیں۔


غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن (این ڈی ایم او ) کے نائب سربراہ نجاد جہانی نے بتایا کہ ایران میں ہفتے سے جاری شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 69 افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہو گئے جبکہ 45 لاپتہ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے 6زخمیوں میں سے 3 اور لاپتہ ہونے والوں میں سے 3 افراد کا تعلق عراق سے ہے ، بارشوں کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے ۔
ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کے صدر پیر حسین نے کہا کہ 24 صوبوں کے 661 علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، جن میں صوبہ تہران کی کاؤنٹی فیروزکوہ پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جہاں سیلاب کی وجہ سے بند سڑکوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔
اصفہان کی تنظیم نظم و نسق کے ڈائریکٹر جنرل منصورنے کہا کہ سیلاب سے صوبہ اصفہان کی 18 کاؤنٹیز میں28.12 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، جس سے 4000 ہیکٹر زرعی زمین، 50 ہیکٹر باغات، 30 مویشی پالنے والے یونٹ اور 10 فش فارمنگ یونٹ متاثر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ صوبے میں شدید بارشوں سے 98 کلومیٹر سڑکوں اور 61 عمارتوں اور پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 20 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 16 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 19 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 18 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 19 گھنٹے قبل







