سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پوری قوم کے سامنے حلفیہ کہتا ہوں نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔


سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کے لیے ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔گواہی دینےکو تیار ہوں کہ نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے پیسے لیے۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج کے فیصلے سے کوئی بحران پیدا نہیں ہو گا ۔ سرمایہ دار سارے پارٹیوں کو فنڈز دیتے ہیں۔سرمایہ داروں سے اس لیے تعلق نہیں رکھتا۔انہوں نے پوری قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو الیکشن کمیشن کے ذریعے نااہل کریں۔الیکشن کمشنر سکند رسلطان راجہ مستعفی ہوں،وہ اب پارٹی بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین موم کی ناک بن چکا ہے، یہ جہاں مرضی لے جائیں لیکن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈز لیے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کیجانب سے جمع کروایا گیا بیان حلفی مس ڈیکلریشن ہے،پارٹی اکاونٹس کے حوالے سے بھی جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا گیا۔
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 16 گھنٹے قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 16 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 17 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 16 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 16 گھنٹے قبل





