جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نے ابھی تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک نہیں خریدی: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے ابھی تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک تک نہیں خریدی،ویکسین میں کرپشن ہو رہی ہے،این سی او سی ناکام ہوچکا،ایک سال بعد ہم وبا کی بدترین لہر سے دوچار ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے ابھی تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک نہیں خریدی: شاہد خاقان عباسی
پاکستان نے ابھی تک کورونا ویکسین کی ایک خوراک نہیں خریدی: شاہد خاقان عباسی

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان نے کہا کہ نیب اور ملک اکھٹے نہیں رہ سکتے، اس نے اپنی سیاست کرنی ہے، حکومت کو توڑنا ہے اپوزیشن کو دبانا ہے،احتساب بیور وکے اپنے حالات یہ کہ ہیں ان کے خلاف براڈ شیٹ سیکنڈل آیا ہے مگر اس کی فائلیںہی غائب کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تین وزرا اعظم کے کیس ایک ہی عدالت میں لگے ہیں نیب والے پاکستان کے عوام کو کیوںنہیں دکھاتے کہ ان کیسز کی حقیقت کیا ہے ۔نیب کامقصدصرف یہی ہے کہ سیاستدانوں کی کردار کشی کی جائے، یہ ایک آمر نے بنایا تھا جس کا مقصد سیاسی معاملات کو کنٹرو ل کرنا ہے۔نیب کے اقدمات ملکی فائدے کے لئے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا اس وقت کورونا وائرس بہت بڑی پریشانی ہے ، ایک سال قبل پہلے وباآئی جس پر پاکستان کے علاوہ ساری دنیا نے قابو پا لیا،پاکستان کورونا کے لئے ایک ٹیکہ بھی نہیں خرید سکا، ہمارے ملک میں کورونا پر قابو پانے کے لئے نیشنل کنٹرول اینڈ کمانڈ آپریشن نامی ایک ادارہ بنایا گیا جس سے اپنی میٹنگ میں 16نکاتی ایجنڈہ جاری کیا ، ساری دنیا میں ماسک پہننے کے فیصلہ سب سے پہلے نمبر پر تھا جبکہ ہمارے ہاں اتنے اہم نکتے کونمبر 13پر رکھا گیا۔

 

 

کھیل

آئی سی سی کی ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

پاکستانی کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر جبکہ محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی سی سی کی  ٹی20 بیٹرز رینکنگ جاری

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ جاری کردی ہے ۔

کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں ،محمد رضوان کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ 7 درجے ترقی کے ساتھ 17ویں نمبر پر ہیں،بھارت کے سوریا کمار یادو کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

باؤلنگ میں شاہین آفریدی کا 3 درجے ترقی کے ساتھ 14واں نمبر ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں آئی سی سی پچ کلسنٹنٹ اینڈی ایٹکنسن نے گراونڈ اسٹاف سمیت چیف کیوریٹر آغا زاہد سے ملاقات کی۔

چیف کیوریٹر آغا زاہد نے پچز کے حوالے سے بریفنگ دی،اینڈی ایٹکنسن نے پچز کا تفصیلی معائنہ کیا،گراونڈ اسٹاف کو پچز کے حوالے سے ٹپس بھی دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کر دیں

آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان اوبر نے پاکستان میں سروس بند کرنے سے متعلق فیصلے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذیلی سروس ’کریم‘ کام کرتی رہے گی، جو پاکستان میں ہزاروں ڈرائیوروں کے لیے کمائی کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ اوبر نے 2009 میں کریم کو 3.1 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔ دونوں کمپنیوں نے کہا تھا کہ وہ اپنی متعلقہ علاقائی خدمات اور آزاد برانڈز کا کام جاری رکھیں گے۔

لاہور میں صارفین کو ارسال کی گئی ایک ای میل میں اوبر نے کہا کہ اس نے ”30 اپریل سے لاہور میں اوبر ایپ سروسز کو مزید جاری نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے“۔

ای میل میں لکھا تھا کہ ہمای ذیلی کمپنی کریم اپنا آپریشن جاری رکھے گی، اور آپ کے پاس سائن اپ کرنے اور کریم پر سفر کرنے کا اختیار ہو گا۔

خیال رہے کہ اوبر نے 2022 میں کراچی، ملتان، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد میں اپنے آپریشنز بند کرنے اور اسے لاہور تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں، نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت

امریکہ نے کہا ہے کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکہ کا مفاد مشترکہ ہے۔

 محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کہ سکیورٹی معاملات پر پاکستان کے ساتھ شراکت داری میں اعلٰی سطحی انسدادِ دہشت گردی ڈائیلاگ اور دہشت گردی کے تدارک کے لیے مالی اعانت شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان ملٹری ٹو ملٹری رابطوں کو فروغ دینا بھی ہماری شراکت داری میں شامل ہے۔

ویدانت پٹیل سے سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا وزیرِ اعظم مودی کے قریبی حلقوں اور خفیہ ایجنسی 'را' کے چیف کو علم ہونے سے متعلق 'واشنگٹن پوسٹ' کی رپورٹ پر بھی سوال کیا گیا۔

ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی جانب سے اس معاملے پر کروائی گئی تحقیقات کی روشنی میں بھارت سے جواب دہی کی توقع کرتے ہیں۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ رفاہ آپریشن کیلئے اسرائیل کا قابل بھروسہ منصوبہ نہیں دیکھا، عالمی تحفظات کے باوجود اسرائیل نے رفاہ پر حملے پر زور دیا۔

گذشتہ برس امریکی حکام نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا جس میں حکام کے بقول بھارتی عہدیدار ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll