تجارت
انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 64 پیسے سستا
کراچی:انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 64 پیسے سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ مزید گھٹ کر 227 جبکہ اوپن ریٹ 227 روپے سے بھی نیچے آگئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 2.65 روپے کی کمی سے 226.15 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 226 روپے ہے۔
پاکستان
جمہوریت ہمیشہ شب خون کے بعد نئے جذبے سے واپس آئی، مریم اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو یہ پھر نئے جذبے سے لوٹی۔

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر اسلام آباد میں قومی پرچم کی پینٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔ اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر پولیس اور ایف سی کے دستوں نے سلامی پیش کیا۔
ایس ایس یو سندھ پولیس اور سی ٹی ڈی اسلام آباد پولیس کے دستوں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا۔ اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز نے ٹریفک ٹرانسپورٹ فلیٹ فلیگ مارچ بھی کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈی چوک ہمیشہ احتجاج کے لیے استعمال ہوا ہے لیکن آج ڈی چوک پر ہنرمند بچے قومی پرچم کی پینٹنگ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر قوم اکھٹی ہوئی ہے۔ قائداعظم کی جدوجہد نے یہ ملک بنایا اور ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں اس مٹی کا مستقبل ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پولیس کے جوانوں کو مارچ پاسٹ کے لیے بھیجنے پر وزیرداخلہ کے مشکور ہیں۔ جب بھی جمہوریت پر شب خون مارا گیا تو یہ پھر نئے جذبے سے لوٹی۔ ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کو نواز شریف نے دباؤ کے باوجود ناقابل تسخیر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کو ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کے ساتھ جوڑا ہے اور ن لیگ کے دور میں دہشت گردی ختم کی گئی جبکہ ترقی کو 6 فیصد پر پہنچایا گیا۔ جمہوری قیادتیں شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی رہی ہیں اور نوجوان پاکستان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
تجارت
آئی ایم ایف قرض کی قسط رواں ماہ کے آخر میں ملنے کا امکان
پاکستان کو اگست کے آخر میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی قسط ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان کو قرض پروگرام کی قسط جاری کرنےکیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس 29 اگست کوطلب کر لیا گیا۔ اکتیس اگست کودفتری اوقات کارختم ہونے سےپہلے رقم پاکستان کےاکاؤنٹ میں منتقل ہونے کاامکان ہے۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ اظہارآمادگی کالیٹر جلد دستخط کرکے آئی ایم ایف کو بھیج دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے اسٹاف لیول معاہدے اور اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی میمورینڈم کے تحت پروگرام کی بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے اظہارِ آمادگی کا خط موصول ہو گیا ہے۔ یہ اقدام 4 دوست ممالک کی جانب سے 4 بلین ڈالر کی مالی اعانت کی تکمیل کے بعد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 17کروڑ ڈالر کی قسط ادا کرنی ہے جس کے لیے پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کی پیشگی شرائط بھی پوری کر چکا ہے۔
پاکستان
پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا
اسلام آباد: پاک فضائیہ نے یومِ آزادی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کر دیا۔

پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر پاک فضائیہ نے ڈائمنڈ جوبلی کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے جاری کردہ ملی نغمے میں بہادر شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے مسحور کن ملی نغمہ کا اجرا کر دیا ہے اور پاک فضائیہ کے شاہین دفاع وطن کے لیے ہمہ وقت چوکس و تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے، جدت اور خود انحصاری کا سفر بھی نغمے کا خاصا ہے۔ عہد کی تجدید ہے کہ پاک فضائیہ کا ہر جوان تحفظ ناموس ارض پاک کے لیے قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔
-
دنیا 13 گھنٹے پہلے
اسپین: فیسٹیول کے دوران اسٹیج گرنے سے ایک شخص ہلاک ، متعدد زخمی
-
کھیل ایک دن پہلے
اسلامک گیمز:قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 11 روپے سے زائد کا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
جتنی ملاقات اور فون پر شہباز شریف سے گفتگو ہوئی اتنی بطور وزیراعظم عمران خان سے نہیں ہوئی:صدر پاکستان
-
دنیا 2 دن پہلے
ہر قسم کے ویزے پر عمرہ ادائیگی کی اجازت
-
دنیا ایک دن پہلے
امریکہ میں ملعون سلمان رشدی پر حملہ
-
تفریح 2 دن پہلے
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں