جی این این سوشل

تجارت

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19کروڑ ڈالر کی کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں مزید 19 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 19کروڑ ڈالر کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ہونے والی کمی کے بعد مرکزی بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر کم ہوکر 8 ارب 38 کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.62 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.82 ارب ڈالر رہے، مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر جولائی کے آخری کاروباری ہفتے میں 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کم ہوئے۔

پاکستان

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں  غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔  حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے  شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

عدالت کی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی ۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت انسداد دہشتگردی کے جج ارشد جاوید نے کی۔

عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ عدالت نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر ضمانت کی تینوں درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا حکم دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد جاں بحق

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی مختلف واقعات میں سات افراد  جاں بحق

 کوئٹہ : چمن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جاں بحق ہوگئے ۔

ڈپٹی کمشنر چمن اطہر عباس راجہ کے مطابق جمعرات کو چمن میں طوفانی بارش کے باعث شن تالاب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ رنگین چوک پر کمرے کی دیوار گرنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق کلی ٹاکی، رحمان کہول روڈ، بائی پاس، نیو آبادی ، گلدار باغیچہ ، محمود آباد اور روغانی میں مکانات اور عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق بارش سے چمن میں ریلوے ٹریک، سینہ روڈ سمیت رابطہ سڑکوں ، بجلی کے کھمبوں ، ایف سی قلعہ ، پاڈو کاریز ڈیم ، نادرا ڈیم کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ سال 2024 اور 2025 میں پوری دنیا میں بارشوں کے دس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں اور دبئی میں بھی مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll