اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو ہٹا کر بیرسٹر حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے پر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان سے استعفیٰ طلب کیاگیا، حفیظ شیخ کی جانب سے استعفیٰ کے بعد حماد اظہر کو وزیر خزانہ کا اضافی چارج دیاگیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق حفیظ شیخ کووفاقی وزیرکے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے ۔ جبکہ حماد اظہرکووفاقی وزیرخزانہ مقررکردیا گیا ۔
واضح رہے کہ حماد اظہر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تیسرے وزیرخزانہ ہونگے،اس سے قبل اسد عمر کو یہ وزارت دی گئی تھی جن کے بعد عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنایا گیا تھا۔وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 19 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 16 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 16 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 10 hours ago







