ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں، اداکارہ نے انسٹاگرام سٹوری میں اطلاع دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

کورونا کی نئی لہر نے پاکستانکے بعد بھارت میں بھی تباہی مچارکھی ہے۔ بھارت میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے باوجود وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ یہی وجہ ہے کورونا وائرس عوام کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے کئی نامور فنکاروں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے۔اب تک لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن، کارتک آریان ، ورون دھون، عامر خان، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ سمیت کئی فن کار اس وباء کا شکار بن چکے ہیں اور اب دنگل فلم کی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں۔
فلم دنگل اور ٹھگ آف ہندوستان جیسی سپرہٹ فلموں میں عامر خان کے ساتھ کام کرنے والی فاطمہ ثنا شیخ نے انسٹا گرام پر کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔فاطمہ ثنا نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت گھر پر ہوں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر رہی ہوں، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 17 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 16 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 11 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل








