جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک میں ڈالر2 روپے 15 پیسے سستا ہو گیا

ڈالر کی قدر میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک میں ڈالر2 روپے 15 پیسے سستا ہو گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی:  انٹربینک میں ڈالر2 روپے 15 پیسے سستا ہو گیا۔

قیمت 224 روپے کی سطح پر آگئی ، ڈالر تین روز کے دوران اپنی بلند ترین قیمت سے تقریبا 15 روپے نیچے آچکا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان  رہا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

علاقائی

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دارلحکومت کے تجارتی مرکز میں آتشزدگی

اسلام آباد : اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی، ایم سی آئی کی2فائربریگیڈآگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنراسلام آبادعرفان نواز میمن کا کہنا ہے ری فیلنگ کے لیےآنے والے ٹینکرمیں آگ لگی، آگ لگنےکی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکرکو لگی آگ پر80 فیصدقابوپالیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباداورمتعلقہ اسسٹنٹ کمشنرموقع پرموجود ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ آگ بجھانےکےلیےپاکستان نیوی کی مددبھی لےلی گئی، ٹینکرمیں پٹرول ہونےکی وجہ سےآگ بجھانےمیں مشکلات کاسامناہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طویل مدتی مالیاتی معاہدہ کرنا چاہتا ہے ، وزیر خزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مالیاتی تعاون کے ایک بڑے اور وسیع پروگرام کاحصہ بننا چاہتا ہے۔

واشنگٹن میں سرمایہ کاروں کی ایک گول میز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مہنگائی میں کمی روپے کی قدر میں اضافے زرعی شعبے کی پائیدار ترقی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور حصص کی منڈی میں تیزی کے رجحان سمیت پاکستان کے مستحکم اقتصادی اشارے اجاگر کئے۔انہوں نے محصولات میں اضافے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور نجکاری پروگرام کے حوالے سے حکومت کی اہم ترجیحات کے بارے میں بھی بتایا۔

 واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کے سپرنگ اجلاس کے دوران موڈی انویسٹر سروس سے بھی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے اہم معاشی اشاریوں کے بارے میں آگاہ کیا اور بتایا کہ اس طرح مضبوط میکرو اکنامک پالیسی کے ذریعے پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے سٹیڈ بائی ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر پاکستان کی بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف

اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ سال بنک صارفین کو ایک ارب چھبیس کروڑ روپے کا ریلیف دینے پر بنکنگ محتسب کی تعریف کی ہے۔

انہوں نے بنکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز سے آج(جمعہ) کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور  بنکنگ محتسب نے صدر کو سالانہ محتسب رپورٹ بھی  پیش کی۔

صدرآصف علی زرداری  نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے فائدے کیلئے کیلئے بنکنگ محتسب کے کردار اور خدمات کے بارے میں آگاہی پید اکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سراج الدین عزیز نے صدر کو بریفنگ دیتے ہوئے صارفین کی شکایات کے فوری ازالے میں بنکنگ محتسب کے کردار کو اجاگر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll