جی این این سوشل

تجارت

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1300 روپےکی کمی

کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، فی تولہ سونا 1300 روپے سستاہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید 1300 روپےکی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باوجود لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر سمیت ملکی صرافہ مارکیٹوں اور دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1115 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف کا نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کا تحفظ کرنے پر پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کااظہار جمعرات کو نیول ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا ۔وزیراعظم کی آمد پر بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل نوید اشرف نے ان کا استقبال کیا بحریہ کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا ۔

وزیراعظم نے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھائے اور بعدازاں نیول ہیڈ کوارٹرز کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے ان کا تعارف کرایاگیا ۔اجلاس کے دوران علاقائی سمندری تحفظ اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم نے بالخصوص نیول ائیر بیس تربت پر حالیہ دہشت گرد حملے کو ناکام بنانے کیلئے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کوسراہا ۔انہوں نے کہاکہ ملک کو درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مضبوط معیشت کلیدی اہمیت رکھتی ہے ۔نیول چیف نے دورہ کرنے اور پاک بحریہ پر اعتماد کااظہار کرنے پر وزیراعظم کاشکریہ اداکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع

عدالت نے جیل حکام کو عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت  میں توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگر مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور دیگرمقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کر دی، عمران خان کے جونئیر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدر مصروف ہیں، مہلت دی جائے۔

عدالت نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 4 اپریل تک توسیع کردی۔ عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔

یاد رہے کہ 4 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہوچکا ہے، کورٹ نمبر 3 نے 4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشام حملے کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائیں گے ، دفتر خارجہ

 پاکستان نے بشام میں دہشت گرد حملے کےمنصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور معاونین کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم کااعادہ کیا ہے جس کے باعث پانچ چینی باشندوں نے اپنی جانیں گنوائیں۔

 دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج(بدھ) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ حملہ پاک چین دوستی کے دشمنوں کی کارستانی ہے۔

 ممتازز ہرہ بلوچ نے کہاکہ پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں اور ملک میں موجود چینی اداروں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنانے کےلئے چینی بھائیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا ،  انہوں نے کہاکہ اس قسم کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی اور ہم سی پیک کی ترقی اور تعاون کے فروغ کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے کہا کہ 2019سے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کے بعد پاک بھارت تعلقات ختم ہوچکے ہیں۔

 ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ بھارتی قابض حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں دریافت کئےگئے لیتھیم کے ذخائر کے کچھ بلاک نیلا م کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ وہ استحصالی منصوبے چھوڑ دے اور کشمیریوں کی اپنی دھرتی اور قدرتی وسائل کے حق کا احترام کرے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll