Advertisement
پاکستان

پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری

لاہور:پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے تحت غریب افراد کو 1500 روپے فی کس دیے جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 8 2022، 1:47 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب میں احساس راشن پروگرام شروع کرنے کی منظوری

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ احساس راشن پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں میں فراہم کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے احساس راشن پروگرام پرعملدر آمد کے لیے وزارتی اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی ہے،  اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی۔

چودھری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ احساس راشن رعایت پروگرام سے متعلق ورکنگ گروپ اور پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے مؤثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔

Advertisement