حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ ، فلاح و بہبود کیلئے تمام تر کوششیں کرے گی: صدرمملکت
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔


اقلیتوں کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ 11 اگست پاکستان میں اقلیتوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ پاکستان کی ترقی میں ہماری اقلیتوں کی گرانقدر شراکت کا اعتراف کیا جا سکے اور بطور قوم ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے 1948 میں کیے گئے اس وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ اس عظیم قوم کے ہر فرد کو اس کے مذہبی عقیدے سے قطع نظر مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہوگی۔
ان کاکہنا تھا کہ یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتیں زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں اور پاکستان میں ان کے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے حق کا تحفظ کیا گیا ہے۔ ان کے حقوق ہمارے آئین میں درج ہیں۔ اسلام اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پر بھی زور دیتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں اقلیتوں کی سہولت کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔ وفاقی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی نمائندگی ہے۔اس کے علاوہ انہیں تمام سرکاری خدمات میں ملازمت کا کوٹہ بھی مختص کیا گیا ہے۔ اسی طرح یہ حکومت کے لیے ایک سمت متعین کرتی ہے کہ وہ اپنی پالیسیوں کو ہمہ جہت سماجی و اقتصادی ترقی کے مقصد کے حصول اور قوم کی تمام برادریوں کے لیے برابری کا میدان فراہم کرنے کے لیے ترتیب دے۔
صدر مملکت نے خاص طور پر تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنیادی حقوق اور پالیسی کے اصولوں کے ذریعے آئین میں درج اپنی ذمہ داریوں پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت پاکستان میں اقلیتیں ہمارے سماجی و قومی ڈھانچے کا ایک اٹوٹ حصہ ہیں اور اس دن میں تمام اقلیتی برادریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت ان کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر کوششیں کرے گی۔
صدر مملکت نے کہا کہ مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپس میں محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو فروغ دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقا کی پہلی اننگز 404 رنزپر مکمل، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری
- 2 گھنٹے قبل

پاکستانی آل راؤنڈر عامر جمال کی نومولود بیٹی انتقال کرگئی
- 3 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے اپنا پہلا اے آئی ویب براؤزر ” اٹلس“ متعارف کرا دیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور:نواں کوٹ کے علاقے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل

باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، ایک خارجی ہلاک ،دیگر زخمی حالت میں فرار
- 3 گھنٹے قبل

پاک نیوی کی بحیرہ عرب میں کارروائی، اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی
- 6 گھنٹے قبل

وزیر داخلہ کا خیبر پختونخو ا حکومت کی جانب سے واپس کی جانے والی گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے نیچے آ گیا
- 4 گھنٹے قبل

مدینہ منورہ میں ’’گرین سٹی انیشی ایٹو‘‘ کے نام سے ایک نیا ماحول دوست منصوبہ شروع
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد:پمز میں بریسٹ کینسر کی مفت اسکریننگ کےلیے ملک کا پہلا سہولیات مرکز قائم
- 6 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل