جی این این سوشل

تجارت

ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپے کی کمی

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 روپے 3 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈالر کی قیمت میں مزید 3 روپے کی کمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔

انٹربینک میں ایک ڈالر 4 روپے 66 پیسے کی کمی کے ساتھ 217 روپے 25 پیسے تک آ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ایک ڈالر 221 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ جمعہ کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 224 روپے 4 پیسے پر بند ہوا۔

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی

امریکانے رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے پیش نظر اسرائیل کو بموں کی ترسیل روک دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت کےعہدیدار نےبتایا کہ امریکا نے 2000 پونڈ کے 1800 بم اور 500 پونڈ کے 1700 بموں کی کھیپ اسرائیل کو بھجوانا تھی۔

بائیڈن انتظامیہ نے اپریل میں اسرائیل کو عسکری امداد کی ترسیل کا جائزہ لینا شروع کیا تھا جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت امریکی انتظامیہ کی مخالفت کے باوجود رفح میں زمینی کارروائی کرنے کے قریب تھی

رپورٹس کے مطابق امریکی عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل کو بموں کی کھیپ روکنے کا فیصلہ گزشتہ ہفتے کیا گیا تھا اور مستقبل میں یہ کھیپ بھیجنے کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔امریکی محکمہ خارجہ اپنے طور پر بھی غور کر رہا ہے کہ کیا جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک میونیشن کٹس کی اسرائیل کو منتقلی کی منظوری دی جائے۔

دوسری جانب بدھ کی صبح اسرائیل نے غزہ شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک ہی خاندان کے 7افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ میں دیگر علاقوں بالخصوص رفح کے ارد گرد بھی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبا ل کی چینی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، جدت پسندی، ٹیکسٹائل، معدنیات اور قابل تجدید توانائی جیسے ترجیحی شعبوں میں سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے  بیجنگ میں چین کے نائب وزیرخارجہ سن وے ڈونگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک پاک چین دوستی کی زندہ مثال ہے ۔

بات چیت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے عشرے کی کامیاب تکمیل اور دوسرے عشرے میں اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

فریقین نے ایم ایل ون، قراقرم ہائی وے کی ری الائنمنٹ اور بنیادی ڈھانچے کے دیگر اہم منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll