میر جعفر چاہتے ہیں اور بیرونی ایجنڈا بھی ہے کہ پی ٹی آئی کو ختم کیا جائے:عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میر جعفر چاہتے ہیں اور یہی بیرونی ایجنڈا بھی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔
نجی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کوفہ کے لوگوں کو پتا تھا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام راہ حق پر ہیں لیکن ایسا خوف تھا یزید کا کہ وہ گھروں سے نہیں نکلے اور اسلام کی تاریخ کا اتنا بڑا المیہ بنا، بعد میں ساری زندگی پچھتائے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے جو میری کردار کشی کی جارہی اس بیانیے کو پھیلانے والے چینل کی بندش یہ سب رجیم چینج سازش کا حصہ ہے اور اب ان کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ کسی طرح عمران خان اور تحریک انصاف کو ختم کیا جائے۔
عمران خان نے کہا کہ کئی لوگ ایسے ہیں جن کو ہم نے نظر انداز کیا کیونکہ پریشر بہت تھا، اب ان کو لے کر چلیں گے، مگر جنہوں نے پارٹی میں چاقو مارا ان کو نہیں، ہم کوئی غیر آئینی جماعت نہیں ہیں اس لیے 25 مئی کو ہونے والے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی مگر اس کے لیے تمام آئینی تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے، باقاعدہ قانون کے مطابق چلیں گے جنہوں نے 25 مئی کو قانون توڑا ان کو سزا ملے گی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پیسہ امریکی ایجنڈے پر کام کرنے کے لیے ملے گا، کہا جا رہا ہے افغانستان پر ڈرون حملہ پاکستان سے ہوا ہے، اگر یہ سچ ہے تو کیا ہم نے قومی سلامتی پر سمجھوتہ کرنا شروع کر دیا ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آج بھی ہمارے جوان قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 13 اگست کے جلسے میں آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا، اس وقت ہم حقیقی آزادی کے فیصلے کن موڑ سے گزر رہے ہیں، پاکستان ایک ایسا ملک ہو کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں، انصاف کا نظام ہو
فلسطینی نواجوان کا حملہ : 2 اسرائیلی فوجی جہنم واصل اور 8 زخمی
- 6 گھنٹے قبل
5 فروری کشمیرڈے، ملک بھر میں عام تعطیل کااعلان
- 3 گھنٹے قبل
بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیں گے، آرمی چیف سید عاصم منیر
- 7 گھنٹے قبل
کراچی : امریکی قونصلیٹ جنرل اور میڈیا فاؤنڈیشن کے تعاون سے صحافیوں کیلئے تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
- 5 گھنٹے قبل
قانون کے غلط استعمال پر کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا ، آئینی بینچ
- 7 گھنٹے قبل
رمضان المبارک کے پیش نظر خیبر پختونخوا میں میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات ملتوی
- 5 گھنٹے قبل
پاکستان ریلویز نے کرا یوں میں اضافہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
مراکش کشتی حادثہ : میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کرلیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
پی ٹی آ ئی رہنما نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
- 6 گھنٹے قبل
سال 2024 میں سب سے زیادہ کونسا فون فروخت ہوا؟
- 6 گھنٹے قبل
وزیر مذہبی امور نے عازمین حج کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ دوبارہ زیر غور
- 3 گھنٹے قبل