جی این این سوشل

پاکستان

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رحمت کا دن بھی زحمت بن گیا ہے,سراج الحق

اٹک: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پوری قوم آج خوشیاں منا رہی ہے لیکن لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رحمت کا دن بھی زحمت بن گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے رحمت کا دن بھی زحمت بن گیا ہے,سراج الحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

 پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی نظام کا تسلسل ہیں، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے اپنے مافیاز ہیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تینوں پارٹیوں نے پیسے اور جعلی پروپیگنڈا کی بنیاد پر عوام کو یرغمال بنایا، ان کی معاشی اور سیاسی دہشت گردی کی وجہ سے ہمارے ادارے تباہ ہو گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی 23 ارب ڈالرز کما کر پاکستان بھیجتے ہیں، یہ مافیاز مختلف جھنڈے اٹھا کر لوٹ مار کر کے پیسہ ملک سے باہر بینکوں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ان کے لیڈروں کے نام ہیں، رول ماڈل پاکستان کے لئے آئین کی حکمرانی ضروری ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر الیکشن ہوا تو اس کا نتیجہ کوئی قبول نہیں کرے گا۔

تجارت

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ

پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 45 ہزار 600 روپے ہو گئی۔

جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 562 روپے کا ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر کے اضافے سے 2 ہزار 390 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

جیولر ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 80 روپے بڑھ کر 2 ہزار 730 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 44 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کو پنجاب کے کسانوں کے لئے 400 ارب کا کسان پیکج لانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں ہے۔ چار ماہ میں کسانوں کے لیے 400 ارب روپے کا کسان پیکج لا رہے ہیں، پنجاب میں مہنگائی کو مزید کم کریں گے۔

پھول نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہا کسانوں کو یقین دلاتی ہوں کہ جو پیکج لا رہے ہیں تاریخ میں کسان کو اتنا بڑا پیکج نہیں ملا ہوگا۔ گندم خریدنے میں کرپشن کے بازار گرم ہو جایا کرتے تھے، میں نے وہ راستہ بند کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگلے کچھ ماہ میں پنجاب کے تمام اسپتالوں کو بدل دیں گے۔ نواز شریف نے کہا تھا لوگوں کی پریشانیاں کم کروں گا، مہنگائی بڑھ جائے تو کم کرنا آسان نہیں ہوتا، عوام کو سستی روٹی پہنچانا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر شہر میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں، صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کنٹینرز کو بھی صحت کی سہولیات کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ  300 رورل ہیلتھ سینٹر نئے بنارہے ہیں، تمام صحت مراکز جدید صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ دو ماہ میں دیہی مرکز صحت فعال کردیا ہے،پنجاب کے شعبہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر زراعت رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے  سابق وزیر کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا

ایران کی عدالت نے سابق وزیر زراعت کو کرپشن کے الزام میں 3 سال قید کی سزا سنادی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے مقدمے کی سماعت کے بعد سابق وزیر زراعت جواد ساداتی کو 3 سال قید کی سزا سنائی، 51 سالہ جواد ساداتی اگست 2021ء سے اپریل 2022ء تک وزیر رہے اور ان کے استعفیٰ دینے کے بعد کرپشن کا معاملہ سامنے آیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر زراعت پر مویشیوں کی خرید و فروخت کے ایک مبینہ اسکینڈل کی بنیاد پر کیس چلایا گیا تھا۔ اس مقدمے میں 10 افراد کو پہلے ہی سزا سنائی جا چکی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll