Advertisement
علاقائی

خیبر پختونخوا : موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول دوبارہ کُھل گئے 

پشاور: خیبرپختونخوا میں گرمیوں کی وجہ سے چھٹیوں میں کی گئی توسیع منسوخ کردی گئی،تمام نجی اور سرکاری اسکول آج سے کھلیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 15th 2022, 2:18 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
خیبر پختونخوا : موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سکول دوبارہ کُھل گئے 

جی این این کے مطابق محکمہ تعلیم کاکہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں کمی کی رپورٹ کے بعد چھٹیوں میں  31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا  گیا ، شدید گرم موسم کی وجہ سے گرمائی علاقوں میں چھٹیوں کا دورانیہ بڑھا دیا گیا تھا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے ، اس لیے تمام نجی و سرکاری اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement