25مئی کو دھرنا دیتا تو ملک میں انتشار پھیلتا،ضمنی الیکشن ہم دھاندلی کے باوجود جیتے ،شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا:عمران خان
اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہوگئے۔


جی این این کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، میرا سارے حکمرانوں سے موازنہ کریں کہ کون ایمانداری سے چل رہا تھا، شہباز گل نے غلط بیان دیا لیکن اس پر جو ظلم ہوا وہ درست نہیں، شہباز گل کو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان خلاف بیان دو، شہباز گل کو ننگا کر کے مارا گیا، یہ شرمناک ہے، ہر سوال شہباز گل کو مار کے پوچھا جاتا ہے،سوال کیا جاتا ہے کہ عمران خان کھاتا کیا ہے، شہباز گل کیساتھ ایسا سلوک کر کے لوگوں کوڈرا رہے ہیں۔
جی این این کے پروگرام نیوز ایج ود فریحہ ادریس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوری لوگ ہمیشہ پبلک کے پاس جاتے ہیں، جمہوری لوگ بیرون ملک نہیں جاتے، عوام میں جاتےہیں، پچھلے حکمرانوں کا پیسہ باہر رکھا ہوا ہے، پاکستانی عوام میری طاقت ہے، توشہ خانہ اور الیکشن کمیشن بچگانہ کیس ہیں، الیکشن کمشنر ایک بذدل شخص ہے، میں نے تاریخ میں ایسا الیکشن کمیشن نہیں دیکھا، جیسے اس نے کھل کے ہماری مخالفت کی، الیکشن کمیشن اور انتظامیہ پوری ان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، یہ مجھے نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے میرے خلاف پلان بنایا ہوا ہے، میں نے ویڈیو ریکارڈ کروائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوتا ہے تو آن کی جائے گی، میری جان کو خطرہ ہے، پاکستان کا آئین مجھے حق دیتا ہے، میں پر امن احتجاج کروں، پاکستان میں چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا، مہنگائی ان کی ترجیحی نہیں تھی، کیس ختم کروانا تھا، ہم نے ڈونلڈ لو کی سائفر کو پارلیمنٹ میں رکھا،چیف جسٹس کو بھیجا، ہم نے کسی سے کچھ چھپایا نہیں، ایک اور لانگ مارچ ہوسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے اب کوئی بات نہیں ہورہی، میرےکبھی اسٹیبلشمنٹ سےحالات خراب نہیں ہوئے، ہماری طاقت یہ تھی کہ ہم ایک پیج پرتھے، تحریک انصاف کو اداروں کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی گئی، مجھے نا اہل کرا کر نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، میں کسی صورت ایسی کسی ڈیل کو قبول نہیں کروں گا، میرے خلاف بیان لینے کے لیے شہباز گل پر تشدد کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر اخلاقی طور پر کرپٹ آدمی ہے، الیکشن کمیشن نے ہمارے خلاف آٹھ فیصلے دیئے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ گئے توسارے فیصلے کالعدم ہو گئے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نوازشریف کھٹمنڈو میں بھارتی وزیر اعظم سے ملاقاتیں کررہا تھا، نوازشریف اورزرداری کا پیسہ باہر پڑا ہے،اس وجہ سے باہر کی طرف دیکھتے ہیں،26سال پہلے تھوڑے سے لوگوں کے ساتھ پارٹی شروع کی، اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر چیف الیکشن کمشنر کو لگایا، چیف الیکشن کمشنر نے ہمارے خلاف فیصلے دیئے،جوعدالتوں نے کالعدم قراردیئے، ضمنی الیکشن ہم دھاندلی کے باوجود جیتے،ضمنی انتخابات میں شکست کےبعد ہمارے خلاف کیسز چلائے گئے، مجھے کوئی بات کرنی ہوتو خود کرتا ہوں،مجھے کسی کی ضرورت نہیں، پاک فوج اور پی ٹی آئی میں تصادم کرنے کی سازش کی جارہی ہے، پی ٹی آئی پورے پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے۔
سکیورٹی فورسز نے قلات میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد ہلاک کردیئے
- 2 گھنٹے قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- ایک دن قبل
ایران: میراتھن میں خواتین کی حجاب کے بغیر تصاویر سامنے آنے پر 2 منتظمین گرفتار کر لیا گیا
- 6 منٹ قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- ایک دن قبل
انڈونیشیا کے صدردو روزہ سرکاری دورے پرکل اسلام آباد پہنچیں گے
- 2 گھنٹے قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- ایک دن قبل
کراچی: پاک عمان بحریہ کی دوطرفہ جنگی مشق ثمرالطیب اختتام پزیر
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- ایک دن قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- ایک دن قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- ایک دن قبل




.jpg&w=3840&q=75)





