عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیاسی پریشر ککر سیاسی چولہے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف بےبس ترین وزیراعظم ہیں، شہباز شریف کو ان کی اپنی پارٹی کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم، بی اے پی بھی آنکھیں دکھا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف کے ترجمان ہیں، مفتاح اسماعیل سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں ہیں۔ ایک بار پھر چیئرمین تحریک انصاف کی حمایت کرتے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 70 کی دہائی نہیں ہے، توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکمران مرکز میں پرویز الٰہی کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں، پرویز الٰہی کے خلاف عدم استحکام رابطے کے پل اور ڈائیلاگ کو ختم کر دے گا۔
سیاسی پریشر ککر سیاسی چوہلے سے نہ ہٹایا تو پھٹ جائے گا۔مفتاح اسماعیلIMFکا ترجمان ہے جس سے پرچون فروش بھی محفوظ نہیں۔ بےبس ترین وزیراعظم شہباز شریف جسے اسکی اپنی پارٹی،MQMاورBAPبھی آنکھیں دکھا رہی ہے۔ یہ70کی دہائی نہیں ہے۔ توشہ خانہ اور ممنوع فنڈنگ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی.
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 19, 2022
حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات پیش کردیے
- 3 گھنٹے قبل
اسٹیبشلمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل
پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ
- 3 گھنٹے قبل
عدالت دیکھناچاہتی ہے کہ ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا، آئینی بینچ
- 4 گھنٹے قبل
حکومت نے 7دن کے اندر مذاکرات کا تحریری جواب دینا ہے، عمر ایوب
- 30 منٹ قبل
مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں دوسرے روز پھر بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل
بھارتی اداکار سیف علی خان گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر شدید زخمی، ہسپتال منتقل
- 5 گھنٹے قبل
حکومت سندھ کاسرکاری ملازمین کیلئے ای وی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل
گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل
- 2 گھنٹے قبل
علی امین گنڈاپور کو درج مقدمات میں تین ہفتوں تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- 5 گھنٹے قبل
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خوارج ہلاک جبکہ 18 زخمی
- 44 منٹ قبل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیل کے حملے جاری، 40 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل