وفاقی حکومت کی سفارش پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے

نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی بلا آخر تعیناتی کر دی گئی ہے،جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ تعیناتی 5 سال کیلئے کی گئی ہے،وفاقی حکومت کی سفارش پر انہیں گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے خالی عہدے پر جمیل احمد کو گورنر اسٹیٹ بینک بنائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی منظوری سے جمیل احمد کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک تعیناتی کا اعلان جلد متوقع ہے۔ جمیل احمد ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے پر فائز رہے۔
انہیں 25 اکتوبر 2018 کو 3 سال کیلئے ڈپٹی گورنر تعینات کیا گیا تھا۔ جمیل احمد کا بینکنگ سیکٹر میں 30 سالہ تجربہ ہے۔ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے تیار کردہ فہرست میں ڈاکٹر مرتضٰی ،عاصم میراج، ڈاکٹر سعید احمد کے نام بھی شامل تھے۔ خیال رہے کہ روراں سال مئی میں رضا باقر کی مدت پوری ہونے پر مستقل گورنرکا عہدہ خالی ہوا تھا اور ڈاکٹر مرتضٰی سید قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک کے فرائض انجام دئیے، ڈپٹی گورنر مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ کی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، جبکہ سابق گورنر اسٹیٹ رضا باقر کی تین سالہ مدت مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
رضا باقر کو تحریک انصاف کی سابق حکومت نے تعینات کیا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنر اسٹیٹ کے تقرر کی حتمی تاریخ دینے سے معذرت کی اور کہا اس متعلق نہیں بتا سکتا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ بینک کے تقرر سے متعلق اپنے بیان سے یوٹرن لے لیا۔ مفتاح اسماعیل نے گورنراسٹیٹ کے تقرر کی حتمی تاریخ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ سے متعلق متعددبار تاریخیں دے چکا ہوں لیکن اب نہیں بتا سکتا۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 37 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 32 منٹ قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 4 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 6 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 41 منٹ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 3 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل