ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمرشیخ کی رہائی کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
کراچی : سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمر شیخ کے خلاف سندھ حکومت کی نظر ثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس منیب اخترپر مشتمل تین رکنی بینچ یکم فروری کو کیس کی سماعت کرے گا ، گزشتہ روز سندھ حکومت نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کرکے اسے فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
28 جنوری کو جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے مختصر فیصلہ میں احمد عمرشیخ کو بری کرنے کاحکم دیا تھا ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
اپریل2020 میں سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں دی گئی سات برس قید کی سزا برقرار رکھی تھی۔جبکہ عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
یاد رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15جولائی 2002کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ سلمان ثاقب، شیخ عادل اور فہد نسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago



