تجارت
ملک میں بجلی 4روپے 69 فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
کراچی:
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 69 پیسے اضافے کا کہا گیا ہے۔
سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں پانی سے 35.17 فیصد اور کوئلے سے 12.74 فیصد بجلی پیدا ہوئی، ڈیزل سے 1.46 فیصد جبکہ فرنس آئل سے 6.42 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ ڈیزل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت27 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ فرنس آئل سے 35 روپے 69 پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی پیدا کی گئی۔
نیپرا 31 اگست کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر75 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
موسم
لاہور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں
:بھارت سے آنیوالی سموگ آلود ہواؤں سے لاہور شدید متاثر ہو کر رہ گیا، آج بھی آلودہ ترین شہروں میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس995 تک جا پہنچا ہے جبکہ ڈی ایچ اے سموگ سے سب سے زیادہ متاثر علاقہ ہے جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس 1588 ریکارڈ کیا گیا ہے، اسی طرح شملہ پہاڑی کے اطراف میں اے کیو آئی 1465، عسکری 10 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1232 ریکارڈ ہوا ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی338 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جبکہ لاہور آئندہ تین دن تک تیز ہواؤں کی زد میں رہے گا جس سے سموگ کی صورت حال بدترین ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ ماحولیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ماسک اور عینک کے استعمال کا مشورہ بھی دیا ہے۔
محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے آئندہ دنوں میں سموگ کی شرح میں مزید اضافے کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
لاہور میں سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں، سموگ کے پیش نظر محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن بڑھانے پر غور شروع کر دیا۔
تفریح
امریکی انتخابات:ادکارہ ریما نے ووٹ کس کو دیا؟
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے
پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نےبھی امریکی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ادکارہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر شوہر کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
ادکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال دیا ہے۔اس دوران ادکارہ نے امریکی الیکشن کا ہیش ٹیگ یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کا بھی اضافہ کیا ہے۔
اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی الیکشن میں اپنا ووٹ استعمال ڈال دیا ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے ۔
View this post on Instagram
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ دو خواتین کو شکست دینے والے پہلے امریکی صدر بن گئے
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی
امریکی صدارتی دوڑ کا اختتام خود ڈونلڈ ٹرمپ کے فتح کے اعلان کے ساتھ ہوا اور وہ امریکہ کی تاریخ میں مسلسل دو بار منتخب ہونے والے دوسرے صدر بن گئے۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی تاریخ میں صرف ایک بار ایک امیدوار دو الگ الگ مدتوں کیلئے صدارت کے عہدے پر فائز ہوا ، وہ ڈیموکریٹ گروور کلیولینڈ تھے، 1884ء کے دوران ڈیموکریٹک امیدوار کلیولینڈ نے ایک جنسی سکینڈل اور متعدد بحرانوں پر قابو پالیا، انہوں نے ریپبلکن امیدوار جیمز بلین کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔
اب یہ دوسری بار ہے کہ وہ دوسری بار صدر کا الیکشن جیتے ہیں اور ان کا خواب حتیٰ کہ ان کی پیشین گوئی بھی سچ ثابت ہوئی، یہ ایک ایسی فتح ہے جو امریکی تاریخ میں ایک نیا واقعہ ہے۔
ٹرمپ نے تین بار الیکشن لڑنے کی کوشش کی اور دو بار کامیاب ہوئے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے دونوں بارخواتین امیدواروں کو شکست دی۔
2016ء میں ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن پر پہلی کامیابی حاصل کی، رواں برس 2024ء میں دوسری کامیابی انہوں نے کملا ہیرس کو شکست دے کر حاصل کرلی ۔
2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار ہیلری کلنٹن کو اپنے حریف کے مقابلے میں ملک بھر سے 30 لاکھ سے زائد ووٹ پڑے تھے لیکن پھر بھی الیکٹورل کالج کے باعث فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا گیا تھا۔
ان کی صدارتی مہم کا دورانیہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ثابت ہوگا کیونکہ وہ پہلے سابق امریکی صدر تھے جن پر فوجداری کیسز میں مقدمات چلائے گئے اور انہیں جیل کی سزا کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹرمپ نے عدالتوں اور ججوں کا سامنا کیا اور ہتھیار نہیں ڈالے، یک بار انہوں نے الزام کا رخ جج کی طرف موڑ دیا اور اسے بے ایمان قرار دیا، انہوں نے صدر بائیڈن پر وزارت انصاف کو اپنے خلاف مسلح کرنے کا بھی الزام عائد کیا۔
ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی دوڑ میں کامیابی حاصل کرکے تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے ، وہ الیکٹورل کالج میں 270 ووٹوں کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اعظم سواتی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فی بیرل قیمت میں کمی ، پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی متوقع
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
حکومت کا سروسز چیف کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5سال کرنے کا امکان
-
پاکستان 2 دن پہلے
جماعت اسلامی نے آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی