اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا،درخواست میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا


اسلام ہائیکورٹ نے شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل کے مزید جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے وکیل سلمان صفدر سے مکالمہ کیا کہ میڈیکل رپورٹ آپ سے نہیں لی جائے گی، میڈیکل رپورٹ اڈیالہ کے میڈکل افسر ڈاکٹر سے لی جائے گی۔ تفتیشی افسر نے دوران سماعت کہا کہ شہبا زگل کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ عمران خان نے خاتون ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف سنجیدہ الفاظ کہے ہیں،ہم عمران خان کی تقریر عدالت کے ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں۔
استدعا ہے کہ آپ عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیں۔ قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ وہ الگ سے معاملہ ہے اس کو الگ سے دیکھ لیں گے۔ شہباز گل کے وکیل کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو عدالت نے جوڈیشل کردیا تو واپس کیوں لانا پڑا ؟ کریمنل کیسز میں شواہد کو عدالت اور فریقین سے چھپایا نہیں جاسکتا۔ وہ کونسے شواہد ہیں جس کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت ہے،شواہد مانگنے پر کہا گیا کہ ہم آپ سے کچھ بھی شئیر نہیں کرسکتے۔
عدالت نے شہباز گل کے وکیل کو تقاریر کے حوالے سے منع کیا،اور قرار دیا کہ فریڈم آف ایکسپریشن کی تعریف ہم سب غلط پڑھتے ہیں۔ عدالت نے شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔ درخواست میں شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 9 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 6 hours ago

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 9 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 5 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 4 hours ago

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 11 hours ago

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 11 hours ago

وزیر دفاع کا حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان میں کارروائی کا عندیہ
- 11 hours ago

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 10 hours ago

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 8 hours ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 7 hours ago

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 10 hours ago








