پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

 الیکشن کمیشن نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کی درخواست پر جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 22nd 2022, 12:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

 

الیکشن کمیشن  میں توشہ خانہ  کیس میں عمران خان کی نااہلی کیلئے ریفرنس پر  سماعت ہوئی۔درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا اورحکومتی اتحاد کےوکیل خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر خان نے الیکشن کمیشن سے جواب جمع کروانے  کے لیے 3 ہفتے کا وقت مانگا۔چیف الیکشن کمشنر کا بیرسٹر گوہر خان سے استفسار کیا کہ آپکو 3 ہفتے کا وقت کیوں چاہیے؟

وکیل نے جواب دیا کہالیکشن کمیشن کے پاس توشہ خانہ ریفرنس نمٹانے کے لیے 3 ماہ کا وقت ہے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کے وکیل کو جواب جمع کروانے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت29 اگست تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ محسن شاہنواز رانجھا سمیت 5 حکومتی ایم این ایز نے آرٹیکل 63 کے تحت  عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس دائر کیا تھا۔