لاہور: نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کو ایشیا کپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 22 سالہ محمد حسنین کو گھٹنے کی انجری کا شکار ہونیوالے باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
محمد حسنین اب تک 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 17 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔ دی ہنڈرڈز کھیلنے کے سلسلے میں یو کے میں موجود محمد حسنین دبئی میں قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔
اسی سلسلے میں آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کی صبح پاکستان سے روانہ ہوکر دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے ۔ وہ نیدرلینڈز ٹور کے لیے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد حارث، سلمان علی آغا اور زاہد محمود کی جگہ لیں گے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا ، قومی کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر بروز جمعہ کوالیفائر ٹیم سے کھیلے گا، سپر فور کے میچز 3 سے 9 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والا ایونٹ 27 اگست سے 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 گھنٹے قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- ایک دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- ایک دن قبل

عالمی شہرت یافتہ گلوکارعلی ظفر کی نئی البم ’روشنی‘ ریلیز، 15 برس بعد ریلیز
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 گھنٹے قبل




.webp&w=3840&q=75)




