جی این این سوشل

صحت

امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید 90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے  کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کا عطیہ کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکا کا پاکستان کیلئے کورونا ویکسین کی مزید  90 لاکھ خوراکوں کا عطیہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امریکی سفارت خانے کے مطابق کورونا ویکسین کی 90 لاکھ اضافی خوراکوں کی آمد کا سلسلہ آج سے شروع ہو گیا ہے، ویکسین فراہمی کا مقصد کورونا سے نمٹنے کے لیے مِل کر کام کرنا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو سب سے زیادہ کورونا ویکسین عطیہ کرنے والا ملک ہے۔

امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ وبا کے آغاز سے اب تک 7 کروڑ 4 لاکھ ڈالر کی براہ راست معاونت کی گئی جبکہ ایک کروڑ 83 لاکھ ڈالر مالیت کا ساز و سامان کورونا سے نمٹنے کے لیے دیا گیا ہے۔

 

پاکستان

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت دیگر فرد جرم کیلئے طلب

ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ کا دفتر جلانے کے کیس میں یاسمین راشد  اور  صنم جاوید سمیت  دیگر فرد جرم کیلئے طلب

انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو ن لیگ کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں یاسمین راشد اور صںم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو ن لیگ کا دفتر جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری سمیت دیگر ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ صنم جاوید کو سرگودھا جیل سے حاضری کیلئے عدالت لایا گیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کرتے ہوئے دونوں مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 8 مئی تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ مقدمے میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چودھری اور صنم جاوید سمیت دیگر نامزد ہیں، عدالت نے ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کر رکھی ہیں۔

ملزمان کیخلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کا آفس کے جلانے کے دو مقدمات ہیں، مقدمات میں ملزمان پر بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا بھی الزام ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے کراچی پریس کلب کے وفد کی ملاقات

کراچی  : اطلاعات و نشریات کے وزیر  عطاءاللہ تارڑ سے گورنر ہاؤس کراچی میں کراچی پریس کلب کے وفد نےملاقات کی ۔صحافیوں، میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات عطا تارڑ  نے کہا کہ میڈیا جمہوریت کے چوتھے ستون کا کردار ادا کر رہا ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ آزاد اور خودمختار میڈیا کی حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر میڈیا ہاؤسز اور اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کے لئے اقدامات اٹھائے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور جنرل سیکریٹری شعیب خان نے وفاقی وزیر اطلاعات کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔وزیر اطلاعات نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ وزیر اطلاعات نے کراچی پریس کلب کے لئے 10 لاکھ روپے کا چیک بھی  پیش کیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قانونی معاملات میں کسی کی مداخلت قبو ل نہیں کریں گے ،  چیف جسٹس

کراچی : چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کاکہنا ہے کہ عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں۔
کراچی میں سندھ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کا کہنا ہے کہ وہ جب سے چیف جسٹس پاکستان بنے ہیں،کسی بھی ہائی کورٹ کےکسی بھی جج کی جانب سے مداخلت کی شکایت نہیں ملی، اگر کوئی مداخلت ہوئی بھی ہے تو انہیں رپورٹ نہیں کیا گیا۔
 چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ  مداخلت کے جو واقعات اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں نے رپورٹ کیے وہ  میرے چیف جسٹس بننے سے پہلے کے ہیں۔
قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکر گزار ہوں، سندھ بلوچستان پہلے ایک ہی ہائی کورٹ ہوا کرتی تھی، یہ میرا اس بار روم کا پہلا وزٹ ہے، میں جب اپنے والد صاحب کے ساتھ آتا تھا یہ بار روم نہیں ہوتا تھا، سندھ ہائی کورٹ سے میری یادیں وابستہ ہیں جوکہ تاریخی عمارت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll