Advertisement
پاکستان

پاکستان کی تاریخ میں اتنی شدت سے سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی شدت سے سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا، پوری قوم مل کر متاثرین کی مدد کرے، اوورسیز پاکستانیز بھی سیلاب زدگان کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 27th 2022, 8:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کی تاریخ میں اتنی شدت سے سیلاب پہلے کبھی نہیں آیا : مریم اورنگزیب 

وفاقی وزیر اطلاعات  مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیلابی ریلا ملکی تاریخ میں سب سے بڑا سیلابی ریلا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اتنی زیادہ بارشیں اور سیلاب نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2010ء کے سیلاب کے مقابلہ میں بھی یہ سیلاب اور بارشیں کہیں زیادہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ہونے والی بارشوں کے مقابلہ میں 190 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں ۔ بلوچستان میں ماضی کے مقابلہ میں بارشوں کی شرح 400فیصد سے زیادہ ہے، اسی طرح سندھ میں بارش کی شرح 480فیصد سے زیادہ ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی اس قسم کی بارشیں اور سیلاب نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے بلوچستان میں موسلادھار بارشیں ہوئیں اس کے بعد جنوبی پاکستان میں اور بعد ازاں ملک کے شمالی علاقہ جات میں بارشیں ہو رہی ہیں۔ گذشتہ دو دن سے شمالی علاقوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلے سے سندھ شدید متاثر ہوا ہے جبکہ ملک بھر کی عوام بارش اور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔بچے ، بوڑھے اور خواتین اس سے متاثر ہیں جبکہ گھر سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں۔ عوام کے کاروبار ، مال و مویشی تمام زندگی کی جمع پونجی ریلوں کی نذر ہوگئی ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کل سوات میں فلیش فلڈ کی وجہ سے بہت ہی زیادہ جانی ، مالی اور انفراسٹرکچر کا نقصان ہوا ہے ۔ کالام ، بحرین، مدین اور مینگورہ شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں پر پوری کی پوری عمارتیں پانی میں بہہ گئی ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ایمرجنسی ریلیف ریسکیو نے بہت زیادہ کام کیا ہے ۔

وزیر اعظم  شہباز شریف نے بلوچستان ،خیبر پخنوا اور پنجاب کے دورے کئے۔ دوسرے مرحلہ میں کل وزیراعظم سکھر گئے تھے۔ وہاں وزیر اعظم نت سندھ حکومت کیلئے 15ارب روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ہر خاندان کو فوری طور پر 25ہزار روپے کی نقد امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو ضروری امداد سامان کی خریداری اور متاثرین کی نقد مالی معاونت کیلئے 10ارب روپے جبکہ 5ارب روپے این ڈی ایم اے کو دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان ، این ڈی ایم اے سمیت دیگر تمام ادارے بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کیلئے بھر پور کام کر رہے ہیں ، اس وقت پوری قوم کو بھر پور جذبہ کے تحت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی بھی مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہوں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی بھی حکومت اکیلے ان نقصانات کا ازالہ نہیں کر سکتی ۔ 

وفاقی وزیر  نے کہا کہ پاکستانی اسی جذبہ کے تحت عطیات دیں جس جذبہ کے تحت 2005ء کے زلزلہ اور 2010ء کے سیلاب کے موقع پر متاثرین کی مدد کی گئی تھی ۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب اور ریسکیو ریلیف کی سرگرمیوں کے حوالہ سے میں قوم کو آگاہ کرتی رہوں گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت تک ایک ہزار سے زیادہ اموات جبکہ 2ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔  اس وقت ادویات ، خوراک ، خیموں اور پینے کے صاف پانی کی شدید ضرورت ہے۔ وفاقی حکومت یہ اشیاء صوبوں میں پہنچا رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ بارشیں اور سیلاب اتنے زیادہ ہیں کہ کوئی بھی حکومت اکیلے کام نہیں کرسکتی ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 9999 پر ایس ایم ایس کے ذریعے عطیات جمع کروائیں ، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم سمیت سمندر پار مقیم پاکستانی بھی وزیر اعظم فلڈریلیف فنڈ میں آن لائن عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک بھر میں موجود ریڈیو پاکستان کے مراکز پر بھی امدادی اشیاء جمع کروائی جا سکتی ہیں جو اکٹھی کر کے متاثرین تک پہنچائی جائیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ایک فرد کی مدد کی ضرورت ہے اور اگر پوری قوم اسی جذبہ کے تحت کام کرے گی تو ہم بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کر سکیں گے ۔  وزیر اطلاعات نے امید ظاہر کی کہ ماضی کی طرح تمام پاکستانی بھرپور جذبہ کے تحت عطیات دیں گے تاکہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کی جا سکے۔

Advertisement
40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف

40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران جا کر غائب ہو گئے،وزیر مذہبی امور کا انکشاف

  • 4 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا  میں گلیشیائی جھیل پھٹنے  کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیل پھٹنے کا خطرہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

  • 2 گھنٹے قبل
پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ

پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز،قومی ٹیم کا پہلا دستہ ڈھاکہ روانہ

  • 4 گھنٹے قبل
ایرانی جوہری تنصیبات  مکمل  تباہ ہونے کے بعد  اب  بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ

ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ ہونے کے بعد اب بات کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے، ٹرمپ

  • 4 گھنٹے قبل
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں خوفناک آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

  • 2 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

  • 13 گھنٹے قبل
برازیل، چین اور بھارت کو  روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف

برازیل، چین اور بھارت کو روس کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،نیٹو چیف

  • 4 گھنٹے قبل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں  ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی، انڈیکس میں 1200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

  • 2 گھنٹے قبل
برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں

برطانیہ نے پاکستانی ائیر لائنز پر طویل عرصے سے عائد پابندیاں ختم کر دیں

  • ایک گھنٹہ قبل
لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن  دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

لکی مروت ، پنجاب جانے والی مین گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی گئی

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل،  بارش اور طافان  کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق

پنجاب میں مون سون کا طوفانی سپیل، بارش اور طافان کے باعث مختلف واقعات میں 21 افراد جاں بحق

  • 5 گھنٹے قبل
ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

  • 3 گھنٹے قبل
Advertisement